• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

تھری عوام کی مشکلات

شائع March 12, 2014

تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان عوام نے نقل مکانی شروع کردی، ہسپتالوں میں غذائی قلت کے شکار مریض بچوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

دوسری طرف تھر کے صحرا میں حکومتی بے حسی نے مشکلات کو اس قدر بڑھا دیا ہے کہ متاثرہ افراد نقل مکانی کر کے شہروں کا رخ کر رہے ہیں جہاں وہ بے یار و مددگار جگہ جگہ پڑاؤ ڈالے بیٹھے ہیں۔

متاثرین نے کہا ہے کہ ان کے پاس کھانے کیلئے ہی کچھ نہیں وہ بیمار بچوں کا علاج کیسے کرائیں۔

وزیراعلیٰ اور وزیراعظم تھر پہنچے، سرکاری مشینری میں حرکت پیدا ہوئی اور امدادی سرگرمیاں شروع ہوگئیں لیکن امدادی سرگرمیوں کا مرکز مٹھی شہر ہے جہاں وزراء اور سیاسی رہنماؤں کا جیسے میلہ لگا ہوا ہے۔

تھر پارکر میں خشک سالی اور بیماریوں سے پریشان حال عوام نے دیگر علاقوں کا رخ شروع کر دیا ہے اور اب تک سینکڑوں دیہات خالی ہوچکے ہیں۔

تھر کی تحصیل چھاچھرو کے دور دراز علاقوں میں بڑے پیمانے پر جانور بھوک اور بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہورہے ہیں۔

اسپتالوں میں غذائی قلت کے شکار مریض بچوں کی تعداد میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

بھوک سے بے حال ہو کر ایک اور بچہ زندگی کی بازی ہارگیا، دوسری طرف تھر کے طول و عرض میں قائم ایک سو دس سرکاری ڈسپنسریوں میں سے صرف باون کھلی ہیں مگران میں ڈاکٹر ہے نہ ادویات۔

بھوک اور پیاس کی تکلیف سے بلکتے یہ بچے، تھرپارکر کے مختلف علاقوں سے غذائی قلت کا شکار ہو کر سول اسپتال مٹھی پہنچے ہیں۔

نقل مکانی کرتے تھری پاشندوں کا ایک منظر۔

مائیں اپنے جگر گوشوں کو سینے سے لگائے ان کی صحت یابی کیلئے دعائیں کررہی ہیں۔

حکومت کے برعکس پاک فوج اور رینجرز کی امدادی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔

جبکہ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کہتے ہیں تھر کی صورتحال کی ذمہ دار سندھ حکومت ہے، میڈیا حقائق سامنے نہ لاتا تو معاملہ دب جاتا۔

دور دراز علاقے ابھی تک خوراک اور طبی امداد سے محروم ہیں ان علاقوں میں جگہ جگہ بھوک اور بیماری کا شکار ہوکر مرنے والے مویشیوں کے  ڈھانچے پڑے ہیں۔