• KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am
  • KHI: Fajr 5:11am Sunrise 6:27am
  • LHR: Fajr 4:40am Sunrise 6:00am
  • ISB: Fajr 4:44am Sunrise 6:07am

چیلنجز پر مشاورت کے ذریعے قابو پانے پر یقین رکھتے ہیں، نواز شریف

شائع March 13, 2014
پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے کے لیے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم۔فائل فوٹو۔۔۔
پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے کے لیے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم۔فائل فوٹو۔۔۔
علام طاہر اشرفی نے وزیر اعظم کو پاکستان علماء کونسل کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ فائل فوٹو۔۔۔
علام طاہر اشرفی نے وزیر اعظم کو پاکستان علماء کونسل کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔ فائل فوٹو۔۔۔

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو درپیش چیلنجز کو حل کرنے کے لیے یکسو ہیں اورمعاملات کو حل کرنےکے لیے مشاورت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بات جمعرات کو پاکستان علماءکونسل کے چیئر مین علامہ طاہر اشرفی کی قیادت میں ایک دس رکنی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستان کا مثبت تاثر قائم کرنے کے لیے علماء کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ شدت پسندی کا خاتمہ اسلام کی تعلیمات پر اس کی اصل روح کے ساتھ عمل کرنے میں مضمر ہے۔

نواز شریف نے علماء کو ملک میں امن اور ہم آہنگی کے فروغ کے لیئے کردار ادا کرنے پر حکومت کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان علماء کونسل کے چیئرمیں علامہ طاہر اشرفی نے پاکستان میں مختلف چیلنجوں پر قابو پانے کی وزیر اعظم کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ذاتی دلچسپی لینے سے طالبان کے ساتھ مذاکرات کے عمل میں پیش رفت ہوئی ہے۔

اس کے علاوہ اشرفی نے وزیر اعظم کو پاکستان علماء کونسل کی طرف سے مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

علماء کونسل کے چیئرمیں نے حکومت کی خارجہ پالیسی اور ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیئے اپنی حمایت کا بھی اظہار کیا۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024