• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

سیب اور گرین ٹی بچائیں دل کی بیماریوں سے

شائع April 14, 2015
سیب اور گرین ٹی کا استعمال سنگین امراض سے تحفظ دیتا ہے — اے ایف پی فائل فوٹو
سیب اور گرین ٹی کا استعمال سنگین امراض سے تحفظ دیتا ہے — اے ایف پی فائل فوٹو

کہا جاتا ہے کہ روزانہ ایک سیب ڈاکٹر کو رکھے دور مگر اس میں گرین ٹی یا سبز چائے کے استعمال کو بھی معمول بنانا ضروری ہے۔

یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

انسٹیٹوٹ آف فوڈ ریسرچ کی تحقیق کے مطابق سیب اور گرین ٹی میں ایسے قدرتی کیمیکلز موجود ہوتے ہیں جو جسم کو سنگین طبی مسائل جیسے امراض قلب اور کینسر وغیرہ سے تحفظ دیتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سیب اور گرین ٹی میں موجود کیمیکلز میں ایک پروٹین وی ای جی ایف موجود ہوتا ہے جو خون کی شریانوں میں چربی کو جمع نہ ہونے دینے والے عمل کو بڑھاتا ہے ، خیال رہے کہ شریانوں میں چربی جمنے سے دل کے دورے یا فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں غذائیں خون میں نائٹرک آکسائیڈ کی مقدار بھی بڑھا دیتی ہیں جس سے شریانوں کو پھیلنے میں مدد ملتی ہے اور اس کو ہونے والے نقصان کی روک تھام ہوجاتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024