• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
IMGi9p1pC
IMGi9p1pC
شائع June 3, 2015 اپ ڈیٹ February 1, 2019

وہ علاقہ جہاں رات کو خواتین کی حکمرانی ہوتی ہے

یمنیٰ رفیع

فوٹو وائٹ اسٹار
فوٹو وائٹ اسٹار

گزدرآباد کی تنگ گلیاں نہ صرف دن کے اوقات میں پرہجوم رہتی ہیں بلکہ لوگوں کی آمدورفت رات میں بھی جاری رہتی ہے۔ یہاں آپ آگے بڑھیں تو گلیاں اور راستے مزید تنگ ہوجاتے ہیں اور گھر آپس میں اس طرح جڑے ہوئے ہیں کہ بمشکل ہی تاریکی میں ڈوبے آسمان کی جھلک دیکھنے کو ملتی ہے۔

نصف شب کے بعد چہل پہل تھم جاتی ہے اور سناٹے کا راج ہوجاتا ہے، پھر ایک کے بعد ایک دروازہ آہستگی سے کھلتا ہے اور خواتین اپنے بہترین ملبوسات اور سونے کے زیورات زیب تن کیے باہر آکر اپنے گھروں کے باہر رکھے تختوں پر بیٹھنا شروع ہوجاتی ہیں۔

بالکل اپنی سلطنتوں کی ملکاﺅں کی طرح رات گئے چائے کے ساتھ چغلیاں، لطائف سنانے اور ہنسنے ہنسانے میں مصروف یہ خواتین رات کے اس پہر گلیوں پر حکمرانی کرتی ہیں۔ بغیر کسی ڈر یا ملامت کے، کوئی مرد یا بچہ ان کے امن کو متاثر نہیں کرتا اور وہ اپنا فرصت کا وقت بھرپور مزے کے ساتھ گزارتی ہیں۔

ایک ایسے معاشرے میں جہاں رات کی تاریکی چھانے کے بعد اکیلے باہر گھومنے پر خواتین کی حوصلہ شکنی کی جاتی ہے یہ منظرنامہ کسی اور ملک کا لگتا ہے مگر اس علاقے کے رہائشیوں کے لیے یہ برسوں پرانی ایک عام چیز ہے۔

گزدر آباد کو عام طور پر ' رنچھوڑ لائن' کے طور پر زیادہ جانا جاتا ہے، یہ کراچی شہر کے غریب علاقوں میں سے ایک ہے جہاں ہر جگہ تجاوزات کی بھرمار ہے مگر ان گلیوں کے وسط میں ایک برادری موجود ہے جس کی اپنی بولی، رسوم و روایات ہیں۔

اس علاقے میں موجود یہ برادری مارواڑی سلاوٹ ہے جو برصغیر کی تقسیم سے قبل راجھستان کے شہر جیسلمیر سے کراچی اور حیدرآباد منتقل ہوئی تھی۔

مارواڑی برادری آپس میں جڑ کر رہنے والی ہے جن کی گزدرآباد میں آبادی بیس ہزار کے لگ بھگ ہے اور وہ اپنے آباؤ اجداد کی جانب سے بسائے گئے علاقے سے منتقل ہونے کے لیے تیار نہیں۔

ستر سالہ گل زرینہ بتاتی ہیں " ہماری زندگی یہاں گزری ہے اور ہم یہیں مریں گے، یہاں تک کہ جو چند خاندان یہاں سے شہر کے بہتر علاقوں میں منتقل ہوئے ہیں وہ بھی اپنی شادیوں کے لیے یہاں کی سڑکوں پر واپس آتے ہیں"۔

یہاں کی مرکزی شاہراہ متعدد گلیوں سے منسلک ہے جن کے پرانے نام ابھی تک برقرار ہیں جیسے پیرو بدھا اسٹریٹ، کلیان جی اسٹریٹ، کسی کو بھی معلوم نہیں کہ کس زمانے میں ان کا قیام عمل میں آیا۔

ہر گلی کے آغاز پر لکڑی کی بینچیں ہر کونے میں رکھی ہیں جہاں ہمیشہ ہی لوگ موجود ہوتے ہیں اور بھیل پوری سے لطف اندوز ہوتے ہیں جو کہ اس علاقے کی خاصیت ہے۔

گلیوں میں موجود لکڑی کی بینچیں — فوٹو محمد عمر
گلیوں میں موجود لکڑی کی بینچیں — فوٹو محمد عمر

گل زرینہ نے گلی کے اختتام پر موجود ایک چھوٹی سی دکان کی نشاندہی کی جس کے اندر خواتین بیٹھی ہوئی خرید و فروخت میں مصروف تھیں۔

انہوں نے کہا " ہم سب نے اس خاتون کو دکان چلانے میں مدد کی، اس کا شوہر بیرون ملک چلا گیا تھا تو ہم اس کی دکان پر بیٹھنے لگے تاکہ وہ اپنی گھریلو ذمہ داریوں کو بھی پورا کرسکے"۔

گل زرینہ نے فخر کے ساتھ کہا " یہاں یہ غیرمعمولی نہیں سمجھا جاتا کہ ایک خاتون اپنی دکان خود چلائے اور کوئی بھی اسے ہراساں نہیں کرتا یا اسے نکل جانے کا نہیں کہتا"۔

خواتین کے ایک گروپ کا رات گئے بیٹھنے کا سن کر سب سے پہلے ان کی سیکیورٹی کے سوالات اٹھنے لگتے ہیں مگر اس پہلو کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یہاں سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں اور باہر سے آنے والوں کو باآسانی شناخت کیا جاسکتا ہے۔

اس آبادی کا ترکہ نئے آنے والوں تک بھی پھیل چکا ہے اور مارواڑی برادری برے عناصر سے اپنے طریقے سے نمٹنا جانتی ہے۔

ان گلیوں میں آنے والے کسی بھی تخریب کار سے فوری طور پر اس کے آنے کا مقصد پوچھا جاتا ہے اور اطمینان بخش جواب نہ ملنے کی صورت میں خواتین کی جانب سے اجتماعی اقدام کیا جاتا ہے۔

رات کے وقت جمع خواتین — فوٹو یمنیٰ رفیع
رات کے وقت جمع خواتین — فوٹو یمنیٰ رفیع

پچاس سالہ فہمیدہ سلطانہ ایک رات پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتارہی ہیں جس میں خواتین نے چپلوں کے ساتھ ایک شخص کا تعاقب کیا تھا" ایک بار ایک شخص بار بار ان گلیوں سے گزر رہا تھا اور خواتین کو گھور رہا تھا، یہ سلسلہ کچھ منٹ تک چلتا رہا جس کے بعد ہم سب شکوک کا شکار ہوگئیں اور ہم نے یہاں سے چلے جانے کی ہدایت کی۔ اس نے خراب رویے کا اظہار شروع کردیا اور ہم اس طرح کا رویہ کسی صورت برداشت نہیں کرتیں"۔

فہمیدہ نے یہ اپنے گھر کے باہر بنی سب سنگ مرمر کی نشست پر آرام کرتے ہوئے بتایا۔ وہ اس وقت چائے سے لطف اندوز ہورہی تھیں جب کہ دیگر خواتین ان کے پاس آکر مصافحہ کرتیں اور علیک سلیک کرتیں۔

دیگر خواتین نے جمع ہوکر پرجوش انداز میں ماضی کے ان واقعات کا احوال سنایا جب انہوں نے خود کو ملزمان یہاں تک کہ سیاسی جماعت کے ورکرز سے بچایا تھا جو اس علاقے پر اپنا کنٹرول قائم کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

فہمیدہ نے ایک جھگڑے کا احوال سنایا جو سیاسی ورکرز اور علاقے کے رہائشیوں کے درمیان کچھ سال قبل عیدالاضحیٰ کے موقع پر کھالوں کے ' عطیات' اکھٹا کرنے کے موقع پر ہوا تھا۔

مارواڑی برادری نے ان کے مطالبات کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا اور جب ورکرز مشتعل ہوگئے تو بڑی تعداد میں لوگ اپنے گھروں سے نکل کر ان کے سامنے آگئے۔ ان چند ورکرز کا سامنا پوری برادری سے ہوا جو پرعزم، خطرات یا طاقت سے نمٹنے کے لیے تیار تھے۔

فہمیدہ بتاتی ہیں " جب ہمارے مرد بڑی تعداد میں جمع ہوگئے تو پارٹی اراکین پر دباﺅ بڑھ گیا، ہم اپنے گھروں میں تھیں اور نیچے جھگڑے کو دیکھ سکتی تھیں، ہم سب (خواتین) نے اکھٹے ہوکر بوتلیں اور جو کچھ ملا سیاسی ورکرز پر برسانا شروع کردیا، انہیں ہمیں دھمکانے کا کوئی حق نہیں تھا"۔

رنچھوڑ لائن کی ایک مصروف شاہراہ— وائٹ اسٹار فوٹو
رنچھوڑ لائن کی ایک مصروف شاہراہ— وائٹ اسٹار فوٹو

مارواڑی نہ صرف اپنی برادری کے کبھی نہ ٹوٹنے والے تعلق اور خواتین کی ترقی پر فخر کرتے ہیں بلکہ وہ اپنے بزرگوں کی صلاحیتوں کا ذکر کرتے ہوئے بھی مسرت محسوس کرتے ہیں جس کے لیے وہ جانے جاتے تھے جو ہے سنگی تعمیرات۔

کراچی میں بیشتر تعمیرات کے شاہکار کا کریڈٹ انہیں دیا جاسکتا ہے۔ گزدرآباد کے علاقے میں کراچی میں پائی جانے والی قدیم ترین مساجد میں سے ایک موجود ہے، مجموعی طور پر اس علاقے میں پانچ مساجد ہیں جن کا سنگی کام یہاں کے رہائشیوں کے بزرگوں نے کیا تھا۔

رہائشیوں کا دعویٰ ہے کہ جامع مسجد بیچ والی کی تعمیر کو ڈھائی سو سال سے زائد کا عرصہ ہوچکا ہے جبکہ جامع مسجد بادامی 1875 سے موجود ہے۔ بنگی مسجد کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ ایک صدی پرانی ہے، جبکہ سب سے 'کم عمر' جامع مسجد پاکستان ہے جو 1940 میں قرارداد پاکستان کی یاد میں تعمیر کی گئی۔

فوٹو محمد عمر
فوٹو محمد عمر

مارواڑی برادری کو اپنے حسب نسب کی تاریخ بہت اچھی طرح یاد ہے کہ یہاں تک کہ بچوں کی زبانوں کی نوک پر بھی پوری تاریخ رواں رہتی ہے۔

شاہینہ گزدر نامی خاتون بتاتی ہیں " اس علاقے کا نام ہاشم گزدر کے نام پر رکھا گیا جو 1941 اور 1942 میں کراچی کے میئر تھے، تقسیم سے پہلے وہ سندھ کے وزیر رہے اور بعد میں پاکستان کی مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن بن گئے"۔

وہ بتاتی ہیں کہ گزدر نام درحقیقت ایک خطاب تھا جو ہاشم گزدر کے والد کو راجھستان کے راجا نے شاہی محل میں ایک خوبصورت عمارت تعمیر کرنے پر دیا۔

یہاں کے لوگوں سے بات کرنے کے دوران بیشتر اپنی جماعت کا حوالہ اکثر دیتے ہیں جو برادری کے لیے متحرک انداز میں سرگرم ہے، اس جماعت کے ایک رکن سلمان گزدر بتاتے ہیں " تمام امور پر غور اور فیصلہ مشاورت کمیٹی کرتی ہے، اب چاہے وہ گھریلو تشدد کا معاملہ ہو طلاق یا چوری کا"۔

وہ مزید وضاحت کرتے ہیں کہ ایک تیرہ رکنی ٹیم کا انتخاب مختلف امور جیسے کھیل، صحت، تعلیم اور مقامی مساجد وغیرہ کے لیے ہوتا ہے۔ جماعت کا اپنا آئین ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ برادری کی بنیادی ضروریات کا خیال رکھے۔

سلمان کے مطابق " ہمارے اپنے شناختی کارڈز بھی ہیں جو قومی شناختی کارڈز سے ملتے جلتے ہیں"۔

انہوں نے اپنا کارڈ بھی دکھایا جس میں ان کی قومیت مارواڑی سلاوٹ تحریر تھی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ اس علاقے میں جرائم کی شرح بہت کم ہے اور یہاں کی گلیوں میں مقامی رہائشی لوٹ مار کے ڈر سے آزاد ہوکر آزادی سے گھومتے ہیں۔

فوٹو یمنیٰ رفیع
فوٹو یمنیٰ رفیع

فہمیدہ بتاتی ہیں " میرا گھر گراﺅنڈ فلور پر ہے اور میں دوپہر کو اپنا دروازہ کھول کر بھی سو سکتی ہوں، بچے باہر کرکٹ کھیلتے ہیں اور وہ پانی پینے کے لیے اس وقت آتے ہیں جب میں سو رہی ہوتی ہوں، یہ پوری آبادی ایک دوسرے پر اعتماد کرتی ہے"۔

انہوں نے مزید کہا " ہم ضرورت کے وقت اکھٹے کھڑے ہوتے ہیں، اگر کسی کو خون کی فوری ضرورت ہو تو اس کا اعلان مسجد میں کیا جاتا ہے اور لوگوں کی جانب سے فوری ردعمل سامنے آتا ہے۔ میں فخر سے دعویٰ کرسکتی ہوں کہ ہمارا کوئی پڑوسی رات کو بھوکا نہیں سوتا"۔

مارواڑی برادری کا شادیوں کے انعقاد کا اپنا منفرد طریقہ ہے، وہ ہال بک نہیں کراتے بلکہ اس تقریب کا انعقاد مرکزی شاہراہ پر کرتے ہیں اور وہاں برادری کے ہر ایک فرد کو آنے کی اجازت ہوتی ہے۔

پیشے کے لحاظ سے ایک استاد روبینہ الطاف بتاتی ہیں " ہماری تمام شادیوں کا انعقاد ہفتہ کو ہوتا ہے کیونکہ ہم نے صرف اس روز کے لیے شاہراہ استعمال کرنے کی اجازت حکومت سے لے رکھی ہے"۔

علاقے کی مقبول شخصیت فہمیدہ سلطانہ — فوٹو یمنیٰ رفیع
علاقے کی مقبول شخصیت فہمیدہ سلطانہ — فوٹو یمنیٰ رفیع

اگرچہ مرد تمام تقاریب میں شریک ہوتے ہیں تاہم یہ خواتین ہیں جنھیں تمام امور پر بالادستی حاصل ہے، تحائف اور کھانا تقسیم کیا جاتا ہے مگر اصل جشن نصف شب کے بعد شروع ہوتا ہے۔

اس وقت جب پورا شہر نیند کی وادیوں میں گم ہوتا ہے اور روشنیاں مدھم ہوجاتی ہیں گزدرآباد کی مرکزی شاہراہ روشن ہوجاتی ہے، ڈھول بجانے والے اپنا کام شروع کرتے ہیں، خواتین اور بچے جگمگاتے ملبوسات اور زیورات پہنے رقص شروع کرتے ہیں اور ہر اس جوڑے کی شادی کا جشن منایا جاتا ہے جو " قبول ہے" کہتے ہیں ۔ جب مرد گھر چلے جاتے ہیں تو خواتین اپنا جشن ختم کرکے طلوع ہوتے سورج کے ساتھ دلہن کو دلہا کے پاس لے جاتی ہیں۔

تبصرے (76) بند ہیں

babar_saeed_khan Jun 03, 2015 05:04pm
Very interesting report need its coverage on tv.
shoaktali Jun 03, 2015 06:01pm
ye article padh kar hame bhut achha laga aur hame ye v pata chal gya k aaj v aisa village j jahan pr aurton ki hukmarani h
faiyaz Jun 03, 2015 06:34pm
Main Islamabad aany se pehly ranchorline main rehta tha badami masjed main namaz parhta tha Jo b ap ny lekha hai sab such hai
Azhar Jun 03, 2015 07:59pm
yeh hae mera asaal pakistan... bht ittmenaan hwa yeh report perh karr
Khurram Kamran Jun 03, 2015 08:19pm
Very Good article. I must admire the effort it took to complete.
VickY Jun 03, 2015 08:36pm
Bohot He Acha Laga Parh Kar. Jis Jagah Aese Khush Haal Log Hoon Wahan Kuch Bura Nhi Hosakta...
Touqeer Jun 03, 2015 11:11pm
Bhot acha mjy parh kar bhot khushi hoi mjy zindagi me jab b moka mila me zaror jao ga is jaga ka visit karny
amir warsi Jun 03, 2015 11:39pm
Artical bohat acha likha hy positive sing hy ye ky is mashry me ESA bhi ho skta hy aur bhi acha lagta AGR badmi masjid Pakistan masjid ki tasvrin hoti markzi shara ki tasver thk ni ghlati sy burns rood ki tasveer lag gai hy
vinod kumar Jun 03, 2015 11:47pm
Good to know. I have lived in Hyderabad silawat para. Things were similar there also.
anzal fareed sati Jun 04, 2015 12:23am
Mjhe bhot bhot fakhaar ha ke mai is jamat ka hissa hun mjhe aesaay log milaay hain fakhar ha mjhe ek silawata honay par
aman Jun 04, 2015 12:31am
ye bilkul such hain
arifa Jun 04, 2015 12:48am
zabardast
arifa Jun 04, 2015 12:49am
zabrdast article
arifa Jun 04, 2015 12:49am
very interesting
Uzair Narinja Jun 04, 2015 04:31am
Main bhi is comunity ka ek hissa hu or mujhe fakhr hai kay hamary yaha sab log itni khushi sy apni life guzarty hai allah hamari comunity ko hmaesha sahi salamat rakhy
farrakh Jun 04, 2015 04:59am
very impressive article yeh he asal pakistan
farrakh Jun 04, 2015 05:01am
Interesting! it seems it is a real picture of pakistan
shahid latif Jun 04, 2015 07:24am
اس برادری کے ہر فرد کی عظمت کوسلام ہے۔
GR khan Gurmani Jun 04, 2015 08:05am
the best society in Karachi there unity is power they all male female are hard worker the peace achieved by them not bestowed.
Asim.ali Jun 04, 2015 08:51am
very interesting article.... ya ha pakistan .
DANISH Jun 04, 2015 09:15am
DANISH RAJPUT .> NICE
DANISH Jun 04, 2015 09:15am
V NICE
عدنان Jun 04, 2015 10:15am
یہ ہی ہے وہ اصل کراچی ، جو تیس سال پہلے تک ایسا تھا ۔ لیکن پھر ۔۔۔۔۔ یمنی رفیع صاحبہ ، "سیاسی ورکرز" کون تھے ، نیز ان کا تعلق کس پارٹی سے تھا اس بارے میں آپ کا قلم پوری حقیقت بیان نہیں کرتا ہے۔
Asif Jun 04, 2015 10:19am
@Touqeer per sir aap visit hi tau nahi karsaktay ager aap outsider hain tau
Ehtesham Jun 04, 2015 10:37am
bht kushi hue ya sub purh k aur ab tu mara b man kur raha ha k ma aik dafa ya jga zarur visit karun.
kabbir shah Jun 04, 2015 11:18am
no words... its very interesting... a great effort :)
Muhammad Tariq Khan Jun 04, 2015 11:52am
Really a salawat is very good nation and specially its ladies are very brave as I observed them in "Salawat Para" Hyderabad Sindh during my college time in late 70's. In the other hand one of a high ranking officer (Chief Accounts Officer) in Pakistan Telecom Company Limited was also a Salawat and very popular and known to be a very social and charity worker. He was very kind and never been feel proud to be an officer and always listen and sit with their subordinates specially low ranking employees. I always pray for his departed soul.
Muhammad Rahim Jun 04, 2015 11:58am
is se ye sabit hota ha k agar hum khud thek hoo to sab kuch thek ho sakta ha. Hum apne ap ko thek karain ge to Muhashra khud hi thek ho jai ga. Hakumatain kuch nai karti wo apna pait bharte hain. ye b to pakistan ka elaqa ha yahan kion aman ha is liye k log khud thek hain
M ZIAFAT khan Jun 04, 2015 12:17pm
ماشاءاللہ میں کراچی میں سال رہا مجھے پتہ نہ چل سکا. اب کی بار ضرور آؤں گا یہاں
Mahmood Jun 04, 2015 12:41pm
Amazing information
Samiullah Sher Ali Jun 04, 2015 12:59pm
Aik Or Interesting bat is ilaqy ki or bhi hai jo shyed yaha per high light nahi ki gain. yaha per her gali me aik deeni Madersa bhi hai jo choty bacho ko quran ki taleem or Nazara perhany kam krta hai or is me Quran pak ko Hifiz bhi krwaya jata hai yaha per kam az kam her dosry gharr me aik hafiz quran hai. or Aalim deen hai. is ilaqy me approximate 40 se ziada deni madersy hai jaha per bacho ko Quran pak ki deeni taleem di jati hai or un ki hosla affzai ke liye gift bhi dia jaty hai.
owais khan Jun 04, 2015 01:02pm
hafty ki raat ko yahan bhot ronak hoti hai hum yehan khas chay means tae pena aaty hai .....kalapul se...
Muhammad shafiq Rao Jun 04, 2015 01:15pm
Very nice story , I empress read this story.Basically my parent mygrat rajastan(india) 1947.
Syed Mehdi Bukhari Jun 04, 2015 02:00pm
very well written and informative , Thanks to author Kind Regards Syed Mehdi Bukhari Writer / Photographer / Traveler
muhammad ali raja Jun 04, 2015 03:34pm
very informative article. such kind of reporting is needed in pakistani journalism.
یمین الاسلام زبیری Jun 04, 2015 09:55pm
عظیم ہئیں وہ لوگ جو ترقی تو کرتے ہیں لیکن اپنی اقدار نہیں چھوڑتے۔ ایسی آبادی جہاں سب ایک دوسرے کو جانتےہوں وہاں یقناً کوئی کسی کو دکھ نہیں دیتا۔ ہمیں ان لوگوں سے سیکھنا چاہیے۔ خاص کر کے ہمارے معاشرتی علوم اور سماجیات کے طلبہ کے لیے ایک بہت اہم مشق ہوسکتی ہے۔ وہ پتا کر سکتے ہیں اور دوسروں کو بتا سکتے ہیں کہ بھائی چارگی کے ساتھ کیوں کر رہا جاسکتاہے۔
Fahim Ahmed Jun 04, 2015 10:31pm
Nice and amazing report........ Good job by reporter......
kishore kumar Jun 05, 2015 01:22am
i have lived 10 years in hyderabad silawat para things were totally same. There is no change
ahmer fareed Jun 05, 2015 01:43am
is abaadi ko 250 se 300 saal ho chuke ha.yaha rehne waloo ke ghar zaroor chote ha lekin dil boht bare ha.Allah ne logoo ke dil boht soft rakhe ha .is qom ne boht sakhtjaan kaam kye hain.tamam purani shaher ki pathar ki immarto me is qom ka khoon paseena shamil ha.guzarte waqt ke saath logoo ne EDUCATION mein deeni and dunyavi boht taraqi ki hai. yaha DOCTORS ,ENGINEERS ,TEACHERS AALIM E DEEN,MUFTIS ki koi kammi nahi hai. apne illaqe and logoo se unsiyat ki waja se aaj bhi log yaha se doosre illaqe me jana nahi chahte .jab poora karachi khaali tha tab bhi in logoo and in ke buzurgoo ne kahi qabza nahi kya.charoo atraaf masajid ke darmyan rehne waali is qom ko samajh and shaur atta kare. AMEEN
M.Awais Jun 05, 2015 08:18am
nice City Karachi I Love Karachi......
M.Awais Jun 05, 2015 08:18am
ye article padh kar hame bhut achha laga aur hame ye v pata chal gya k aaj v aisa village j jahan pr aurton ki hukmarani h
ejaz ahmed Jun 05, 2015 08:32am
marvlous-excelent a pathway 4 all communities it also indicates +results of women empowerment in socity
لالہ خان Jun 05, 2015 03:20pm
یہی اتحاد اور نظم دین اسلام کی عکاس ہے. کاش امّت مسلمہ اسی اتحاد کی ضامن بن کر انسانیت کی فلاح کے لیے دنیا پر چھا جائے. آمین.
Pak watan Jun 05, 2015 04:13pm
Every community should be proud of their past. I salute these mothers, sister and brothers who are keeping up the old traditions.
Inder Kishan Jun 05, 2015 07:57pm
Very Informative.
Nazik Jatoi Jun 05, 2015 08:59pm
It is an impressive and very fantastic story giving a detailed view of a rich culture
iqbal Burma Jun 05, 2015 09:42pm
یہ رپورٹ نہ صرف زبان اور بیان کی تمام تر خوبصورتی کے ساتھ تحریر کی گئ ہے بلکہ اس تحریر میں فیچر کے تمام تکنیکی امور کا بھی کما حقہ خیال رکھا گیا ہے جس میں مطالعے کا زوق بھی نظر آتا ہے اور مشاہدے کی خوبی بھی مزید برآں انٹرویو کے فن سے آگاہ خاتون صحافی اپنے شعبے کا حق ادا کرتی نظر آرہی ہیں۔ ڈان نیوز کا اردو بلاگ زرد صحافت کے عمومی ٹرینڈ کے اس پر آشوب ماحول میں حقیقی مبارکباد کا مستحق ہے
Hum_He_Silawat Jun 05, 2015 11:09pm
Hum Zinda Quam Hain Tabinda Quam Hain Likhne Wale Ne Bohat Achi Koshish Ki Hain Or Bohat Hi Khobsorat Andaz Main Likha Hain Muslim Marwari Silawat Jamat Aik Aisi Jamat Hain Jis K Bare Main Jitna Bhi Likha Jay Kam Hain Peda Hone Se Mot Tak Is Jamat K Logo Ka Izhar E Yaqjehati Dekh Kar Ap Log Heran Rah Jay Gay Bachay Ki Pedaish Par Hamara Khoshi Ka Izhar Nirala Hain Ghar Ki Bari Ama Or Choti Bachiya Mill Kar Poray Area Main Thali Peti Hain Apni Khosi Dosro Se Share Karti Hain Fotgi Par 5 Masjid Main ilaqai Zaban Main Ealan Kya Jata Hain Shadi Main Bachiya Apni 1000 Se 3000 Friends Ko Makhsos Andaz Main Ghar Ghar Methai Ya Dinner Diliver Karti Hain Dawat Name K Sath Phir Aik Mazbot Or Paydar Society Charity Platform Jo Pedaish Se Lekar Maut Tak Members Ko Lead Karti Hain Its Not Enough To Introduce Silawat People In My Own Word Whatever They Are Great People
suleman mandhro Jun 06, 2015 03:08am
مارواڑی قوم واقعے حقیقی لوگ ھیں جنھوں نے ملک کی ترقی بل خصوص کراچی کی ترقی یا جہاں پر یہ کمیونٹی رھائش پزیر ھے وھاں کی ترقی کے لئے بھت سے اقدامات اٹھائے اور اپنا حصہ علاقے کی تعمیر وہ ترقی میں ڈالا جب کہ اپنے روایات کو بھی نہیں بھولے سلام ھے ایسی قوم کے بشعور فرد پر جو جدید دور میں بھی پرانے روایات کو نہیں بھولتے۔۔۔ بھترین قسم کا مضمون ھے یمنی صاحب کا
Manzoor Shamsi Jun 06, 2015 10:42am
First time I have came to know about this community, nice report.
Amjad Jun 06, 2015 01:28pm
Its a great locality. May God always bless this community with peace and prosperity.
Khurram Shahzad Jun 06, 2015 01:41pm
If you cover TAJO (Tea Hotel) and very famous ADHYA (Half Cup of tea) which is also very interesting thing of this part of area...
irfan farid Jun 06, 2015 01:53pm
I am member of the said community and acted as the General Secretary of of the Silawata Jamaat for a period of 8 years. The our said community is not Marwari. The Historical called the Silawata. Furthermore, our ladies rest their houses at night. The Photo shown by you some retired and unliked ladies.
junaid Jun 06, 2015 09:35pm
afsos asa bhai chara or itehad is kom se rukhsut hota jara ha , humy apni gumshuda tahzeeb or akhlaq ko phir se khojny ki zarorat ha.
khobaib hayat Jun 07, 2015 02:59am
bohot maaloomat afza aor dichasp,hyder abad myn bhi aik slawat para hay lekin wahan ki khawateen tuo din ko bhi bahar hi brajman hoti hyn,jahan muhallah qaim hay wahan hyderabad ke qareebi qasbon se aa ke khareedari kernay walon ka hujoom maqami logon se ziadah hota hay,iss tarz e rehaish se un ko ''doosri ghalat fehmi'' hoti hy lehaza oobash log try kernay ki koshish kr tay hyn aor ''sarsari niswani adalat'' se juton ki saza patay hyn.
Tasneem Ullah Sheikh Jun 07, 2015 02:34pm
Allah Ka Shukar ada kerta hoon k nafsa nafsi k is aalam mai meray mulk mai aisi jagah hai jahan insani Iqdaar mojood hain. Logon mai apnaiiat Insaniat ki miraj kehla sakti hai. Allah in Iqdaar kihifazat keray aur pooray mulk mai is tehreer ki jhalak dekhnay ko milay. Shukar Guzar hoon us hasti ka jis nai aisa taaraf kraya.
Muhammad Siddique Jun 07, 2015 02:43pm
ماشاءا للہ اپنے پاکستان کے شہر کے کراچی کے ایک پر امن گوشے کی دلکش منظر نگاری نے متاثر کیا ہے ۔ اگر پاکستان میں بسنے والی تمام برادریاں ماروڑی برادری کی طرح امن اور تعاون کی بنیاد پر متحدہوجائیں تو پھر سماج دشمن عناصر کو ہماری صفوں میں گھسنے کا موقع کبھی نہ مل سکے ۔ اللہ ان لوگوں کو بالخصوص اور جملہ پاکستانیوں کو بالعموم دونوں جہانوں کی خوشیاں عطا فرمائے ۔ آمین
Tasneem Ullah Sheikh Jun 07, 2015 02:46pm
Allah ka shukar hai k is Arz e Pak mai koi khitta aisa ha jahan eiman, Ittehad aur nazm o zabt ki emli tasweer mojoood hai. Allah karay ye sab pooray mulk mai dikhai dai. In logon ki Iqdaar mulk mai basnay waloon k liaye sang e meel ki haisiat rakhti hain. Shukar guzar hoon us hasti ka jis nai ye TAARAF de ker mujay Watan e Azeez k aik pur Aman konay sai mutaraf kraya jahan ki babat kaha jata hai k her teraf afra tefri hai. Allah in sab ko Nazer e bad sai bchaye. Aameen.
Ali degarzai Jun 07, 2015 03:52pm
Your comment...a sun k kafi acha laga k itni izaat auraton ko milti.
Ahmad Jun 08, 2015 08:22am
Its so intrusting... I always scard to come to karachi due to voilatinon... But now after read this i really want to visit this area...
ashraf solngi Jun 08, 2015 05:23pm
zabrdast saien baloch sb .................
Farooq Jun 12, 2015 08:29am
Good Yaar. Kuch der k liye to yaqeen hi nahi a raha tha k aisa bhi koi ilaqa hey pakistan mein. Bohat khusi hue ye jaan k.....
Saleh Sheikh Nov 01, 2015 01:47am
یہ سیدھے لوگ ھیں۔ ان کو زندگی کی رموز سمجھ میں آگئی ھیں کہ چند روزہ زندگی کیسے گزارنی ھے۔ آپس میں مل جھل کے رہنا، اد حد تک کہ ھر شخص ایک دوسرے کوجانتا ھو
muhammad mahmood qadir Nov 01, 2015 07:24am
execellent i want to do it any where any place and every tribe but we are not unite allah will give me power then i will do it
noone Feb 20, 2016 09:22pm
WoW, loving it.
نصر ملک ۔ کوپن ہیگن Feb 21, 2016 04:59am
یمنیٰ رفیع جی ۔ واہ کیا خوبصورت الف لیلوی منظر دکھایا ہے آپ نے رنچھوڑ کے ؑعلاقے گزدرآباد کا ۔ کاش سار کراچی گزدرآباد ہو جائے ۔ گلیاں میں ’’ شکر ونڈی‘‘ جائے اور ہر کوئی گزدرآباد کے مکینوں اور خاص طور پر بیبیوں کی طرح دن تو دن رات کو بھی امن سے رہے، خوشیاں بانٹے، اک دوجے کے دکھ درد، خوشی غمی میں شامل ہو ۔ ہر سال کراچی آتا ہوں پندرہ دن ، مہینہ قیام کرتا ہوں، اب کے آیا تو گزدرآباد ضرور جاؤں گا۔ محبت و خلوص اور اپنے بزرگوں کی تہذیب و ثقافت اور اقدار و روایات کے امین لوگوں کو سلام کرنے۔ والسلام نصر ملک ۔ کوپن ہیگن
adnan Feb 21, 2016 07:23pm
Last year i read it, today also i found it very interesting and informative.
adnan Feb 21, 2016 07:25pm
very gud
adnan Feb 21, 2016 07:26pm
nice
abdul baloch Feb 02, 2019 02:16am
Excellent - Innocent and pure people
Farhaj Badar Feb 02, 2019 10:00am
Very interesting. This type of community system and social values can also be found in "GODRA COMMUNITY" .
SYED HASSAN HASEEB Feb 02, 2019 10:35am
i have seen all this . i have friends there . very correctly written , good and informative article.
khalid Feb 02, 2019 12:06pm
great people, marvelous culture and relations
Muhammad Ramzan Feb 02, 2019 03:41pm
great people
Razzak Abro Feb 02, 2019 07:18pm
Very good article. There are many interesting things in various areas of Karachi that need to be highlighted.
اکبر علی حبیب Feb 02, 2019 11:49pm
اچھا مضمون ہے-