• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

'ہیری پوٹر' کے اداکار کے نام بڑا اعزاز

شائع November 14, 2015
فوٹو — اے ایف پی
فوٹو — اے ایف پی

ہولی وڈ اداکار ڈینیل ریڈکلف کو ہولی وڈ والک آف فیم میں ستارے سے نوازا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق ہولی وڈ کامیاب سیریز 'ہیری پوٹر' میں ہیری کا مرکزی کردار ادا کرنے والے ڈینیل کو جمعرات کے روز واک آف فیم میں ستارے کے بڑے اعزاز سے نوازا گیا۔

بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار کا کہنا تھا کہ وہ خود کو بہت خوش قسمت سمجھتے ہیں اور اپنے والدین کے شکر گزار ہیں جو وہ اس تقریب میں ان کے لیے شامل ہوئے.

اس موقع پر ڈینیل نے اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر لی اور انہیں آٹوگراف بھی دیے.

اداکار ڈینیل کو 'ہیری پوٹر' سیریز کے ذریعے ہولی وڈ میں کامیابی ملی جس کے ساتھ ساتھ وہ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق ڈینیل ریڈکلف اس اعزاز کے صحیح حقدار ہیں کیوں کہ وہ نہ صرف ہولی وڈ کے بہترین اداکار ہیں بلکہ ذاتی زندگی میں انہوں نے کافی مشکلات کا سامنا کیا ہے جس کے بعد بھی وہ اس مقام پر موجود ہیں۔

ڈینیل کی بہت سی خصوصیات میں سے ایک ان کا اپنے ساتھی اداکاروں کے حق میں بات کرنا بھی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024