• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:20pm
  • LHR: Maghrib 5:16pm Isha 6:42pm
  • ISB: Maghrib 5:16pm Isha 6:45pm

سبز سبزیاں موتیے سے بچاﺅ کے لیے مفید

شائع January 15, 2016
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

سبز پتوں والی سبزیاں جیسے پالک یا ساگ وغیرہ کا استعمال بڑھاپے میں بینائی کی محرومی کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہاورڈ میڈیکل اسکول اور بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ پالک یا دیگر سبزیوں میں پائے جانے والے جز نائٹریٹ کا کم از کم 240 ملی گرام روزانہ استعمال اڈھیر عمری یا بڑھاپے میں آنکھوں میں موتیے کے مرض کا خطرہ 30 فیصد تک کم کردیتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبز پتوں والی سبزیاں آپٹک نرو (بصری عصبہ) میں خون کی روانی کو بہتر بناتی ہیں اور اس میں خرابی موتیے کا باعث بنتی ہے۔

اس تحقیق کے دوران محققین نے ایک لاکھ سے زائد درمیانی عمر کے افراد کے تیس سال کے غذائی عادات کے ریکارڈز کا جائزہ لیا۔

محققین کے مطابق نتائج سے معلوم کہ موتیے کی تشکیل کو روکنا ممکن ہے اگر لوگ سبز پتوں والی سبزیوں کا استعمال زیادہ کردیں۔

خیال رہے کہ موتیے کا مرض بتدریج بڑھتا ہے اور اس کے نتیجے میں کئی برسوں بعد بینائی سے محرومی کا خطرہ ہوتا ہے جبکہ روشنی میں دیکھنے سے تکلیف بھی ہوتی ہے۔

یہ اتنی آہستگی سے بڑھتا ہے کہ لوگ اکثر بینائی میں آنے والی خرابی کا نوٹس بھی نہیں لیتے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جاما اوف تھیلمالوجی میں شائع ہوئی۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025