• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

سی آئی اے ایجنٹس پر حملہ: پاکستان نے رپورٹ مسترد کردی

شائع April 15, 2016

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی حکومت کی خفیہ دستاویز میں پاکستان پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

دستاویز میں پاکستانی ایجنسی انٹر سروسز انٹیلیجنس (آئی ایس آئی) پر 2009 میں سی آئی اے کے دفتر پر ایک خودکش حملے کے لیے حقانی نیٹ ورک کو فنڈز فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

افغانستان کے علاقے کھوست میں پیش نے والے حملے میں سات افراد ہلاک جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔

دفترخارجہ سے جاری بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ 2009 میں چیپ مین کمیپ ہاؤس پر حملے کا دعویٰ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ رپورٹ پر پاکستان کو صدمہ ہوا ہے اور اسے مسترد کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان نے سیکیورٹی آپریشن کے ذریعے تحریک طالبان اور دیگر دہشتگردوں کا ڈھانچہ تباہ کردیا ہے،حقانی نیٹ ورک سے متعلق رپورٹس بےبنیاد ہیں،

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کو سو ارب ڈالر کا نقصان ہوا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے پانچ ہزار اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔


آپ موبائل فون صارف ہیں؟ تو باخبر رہنے کیلئے ڈان نیوز کی فری انڈرائیڈ ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024