• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
شائع January 2, 2017 اپ ڈیٹ March 17, 2018

اگر آپ اس برس کہیں گھومنے پھرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو بیرون ملک جانے سے پہلے اپنے ملک میں سفر کریں اور نئی چیزوں کا تجربہ کرکے دیکھیں۔

اس سلسلے میں آپ کی مدد کے لیے ہم نے ایک فہرست مرتب کی ہے جہاں آپ جان سکیں گے کہ آپ کو پاکستان کے کن مقامات میں گھومنے سے ایک ناقابل فراموش تجربے کو زندگی کا حصہ بنا سکتے ہیں۔

اس فہرست کی انفرادیت یہ ہے کہ یہ پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں کے گرد گھومتی ہے۔

سیف الملوک جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

ضلع مانسہرہ کی سب سے مشہور اور خوبصورت جھیل سیف الملوک ہے، جس کا نام یہاں مشہور ایک افسانوی داستان، قصہ سیف الملوک کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ قصہ ایک فارسی شہزادے اور ایک پری کی محبت کی داستان ہے۔ جھیل سیف الملوک وادیٔ کاغان کے شمالی حصے میں واقع ہے، یہ سطح سمندر سے تقریبا 3244 میٹر بلندی پر واقع ہے۔

ملکہ پربت، اور دوسرے پہاڑوں کا عکس اس میں پڑتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتے ہیں خاص طور پر جب ناران سے جھیل سیف الملوک تک چودہ کلومیٹر کا سفر طے کر کے اس پر پہلی نظر پڑتی ہے تو ایک جادو سا ہو جاتا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اللہ نے جنت زمین پر اتار دی ہے۔

اور اگر آپ موسم سرما میں جاکر اس جھیل کو دیکھیں گے تو آپ کو بالکل انوکھا تجربہ ہوگا کیونکہ گرمیوں کے مقابلے میں اس موسم میں وہاں لوگ نہ ہونے برابر ہوتے ہیں جبکہ ایک منفرد طرز کی خوبصورتی دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔

لولوسر جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

لولوسر جھیل مانسہرہ سے ساڑھے تین سو کلومیٹر دور واقع ہے، ناران چلاس روڈ پر 3353 میٹر بلندی پر واقع لولوسر جھیل ناران کے قصبے سے ایک گھنٹے کی مسافت پر وادیٔ کاغان اور کوہستان کی سرحد پر واقع ہے۔ اس جھیل پر ہر سال روس سے آنے والے پرندے اور سیاح بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

لولوسر دراصل اونچی پہاڑیوں اور جھیل کے مجموعے کا نام ہے، ناران آنے والے سیاح لولوسر جھیل دیکھنے ضرور آتے ہیں اور غضب ناک دریائے کنہار میں پانی کا بڑا ذریعہ لولوسر جھیل ہی ہے۔ جھیل کا پانی شیشے کی طرح صاف ہے اور لولوسر کی برف سے ڈھکی پہاڑیوں کا عکس جب جھیل کے صاف پانی میں نظر آتا ہے تو دیکھنے والوں کے دل موہ لیتا ہے یہ ایک قابل دید نظارہ ہوتا ہے۔

دودی پت سر جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

دودی پت سر جھیل وادیٔ کاغان کے انتہائی شمال میں 4175 میٹر بلند پر واقع ہے اور یہاں ناران کے علاقے جل کھاڈ (Jalkhad) سے چار گھنٹے کا سفر کر کے پہنچا جاسکتا ہے، مقامی زبان میں دودی پت سر کے معنی دودھ جیسے سفید پانی والی جھیل کے ہیں۔ لیکن جھیل کا رنگ سفید نہیں نیلا ہے، درحقیقت اس سے ملحقہ برف پوش پہاڑوں کا پانی میں جھلکنے والا عکس اسے دور سے ایسا دکھاتا ہے جیسے دودھ کی نہر اور ممکنہ طور پر اسی وجہ سے اس کا نام بھی رکھا گیا۔

یہ علاقہ اپنے جادوئی منظر سیاحوں کو اپنے خیمے یہاں لگا کر قدرتی خوبصورتی اور تنہائی سے لطف اندوز ہونے پر مجبور کر دیتا ہے، جھیل دودی پتسر بند شکل میں خوبصورت برف پوش چوٹیوں میں گھری ہوئی جھیل ہے۔ یہاں تک رسائی انتہائی مشکل اور دشوارگذار کام ہے۔ اس جھیل تک رسائی کے لیے کم از کم سات سے بارہ گھنٹے تک انتہائی مشکل اور دشوار گذار گھاٹیوں میں پیدل سفر کر کے ہی ممکن ہے، جھیل کے اطراف میں چرا گاہیں اور ہرا پانی دیکھنے سے تعلق رکھتا ہے۔

پائے جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

پائے جھیل وادیٔ کاغان میں شوگران کے قریب پائے کے سر سبز میدانوں میں واقع ہے۔ اس کی بلندی تقریباً 9500 فٹ ہے۔ اس کے اردگرد مکڑا کی چوٹی، ملکۂ پربت، موسیٰ دا مصلیٰ اور کشمیر کے پہاڑ پھیلے ہوئے ہیں۔ یہ جگہ پاکستان کے خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

شندور جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

پولو گراؤنڈ کے ساتھ شندور جھیل تخلیق فطرت کا عظیم شاہکار لگتی ہے۔ اس کی لمبائی تین میل اور چوڑائی ایک میل ہے۔ اس جھیل میں نایاب پرندے بستے ہیں اور مزے کی بات یہ ہے کہ اس جھیل کے پانی کا ظاہری اخراج نہیں ہوتا یعنی پانی جھیل میں ٹھہرا دکھائی دیتا ہے مگر ماہرین کے مطابق پانی زیر زمین راستہ بنا کر سولاسپور اور لنگر میں جانکلتا ہے۔

کچورا جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

کچورا جھیل صاف پانی کی جھیل ہے جس کی گہرائی تقریباً 70 میٹر ہے، دریائے سندھ اس کے قریب ہی قدرے گہرائی میں بہتا ہے، گرمیوں میں دن کے وقت یہاں کا درجہ حرارت 10 سے 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوتا ہے جبکہ سردیوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بہت نیچے گر جاتا ہے ۔

سدپارہ جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

سطح سمندر سے آٹھ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع یہ خوبصورت جھیل میٹھے پانی سے لبریز ہے اور اس کے دو تین سمت سنگلاخ چٹانیں ہیں۔ موسم سرما میں ان پہاڑوں پر برف پڑتی ہے اور جب گرمیوں کے آغاز میں یہ برف پگھلنا شروع ہوتی ہے تو نہ صرف ان کا بلکہ چند گھنٹوں کی مسافت پر واقع دیوسائی نیشنل پارک سے نکلنے والے قدرتی ندی نالوں کا پانی بھی بہتا ہوا اس میں جا گرتا ہے۔

سدپارہ بلتی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ہیں سات دروازے اس کی وجہ یہ ایک دیومالائی کہانی ہے، جو یہ ہے کہ جس جگہ یہ جھیل ہے وہاں صدیوں پہلے ایک گاؤں ہوا کرتا تھا۔ کہتے ہیں کہ ایک دن اس گاؤں میں کوئی بزرگ فقیر کے بھیس میں لوگوں کو آزمانے کے لیے آئے۔ انہوں نے بستی والوں سے کھانے پینے کی چیزیں مانگی، سوائے ایک بڑھیا کے کسی نے بھی ان کی مدد نہیں کی۔ اس بزرگ نے بستی والوں سے ناراض ہو کر انہیں بد دعا دی لیکن ساتھ ساتھ یہ دعا بھی کی کہ نیک بڑھیا جس نے ان کی مدد کی تھی، اسے کچھ نقصان نہ پہنچے۔ دعا قبول ہوئی اور راتوں رات گاؤں الٹ گیا اور اس کی جگہ پانی کا چشمہ پھوٹ پڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ پانی ایک بڑی جھیل میں تبدیل ہوگیا۔ البتہ حیرت کی بات یہ ہوئی کہ جس جگہ نیک دل بڑھیا کا گھر تھا وہاں پانی اس سے دور رہا، یوں یہ جزیرہ آج بھی سلامت ہے۔

شیوسر جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

شیوسر جھیل گلگت بلتستان کے دیوسائی قومی پارک میں واقع ہے، یہ جھیل سطح مرتفع تبت کے سر سبز میدان میں 4142 میٹر کی بلندی پر واقع ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 203 کلو میٹر، چوڑائی 1.8 کلو میٹر اور اوسطاً گہرائی 40 میٹر ہے۔ یہ جھیل دنیا کی بلند ترین جھیلوں میں سے ایک ہے، گہرے نیلے پانی، برف پوش پہاڑیوں، سرسبز گھاس اور رنگ برنگے پھولوں کے ساتھ یہ منفرد جھیل خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ شیوسر جھیل کے گرد چکر لگانے کے لئے کئی گھنٹے درکار ہیں جس سے اس کے طول و عرض کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

پھنڈر جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

غذر کے سر کا موتیوں جڑا تاج سمجھے جانے والی وادی پھنڈر میں واقع یہ جھیل خوبصورتی میں اپنی مثال آپ ہے، یہ جھیل 44 میٹر گہرائی ہے جس میں ارگرد کے نظاروں کا عکس بالکل واضح نظر آتا ہے۔

عطا آباد جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

عطا آباد جھیل میٹھے پانی کے سب سے بڑے ذخیروں میں سے ہے۔ 22 کلومیٹر طویل، اور 220 فٹ گہری اس جھیل کا پانی قراقرم کی برفوں اور گلیشئیرز سے پگھل کر جنم لینے والے دریائے ہنزہ کے رک جانے کی وجہ سے ایک تنگ سے پہاڑی درے میں آ کر ٹھہر گیا ہے۔ جھیل کے سبز رنگے پانی، تنگ درے میں بہتی تیز ہواؤں کے اشارے پر پانی کی سطح پر نہایت دلکش انداز میں لہریں پیدا کرتے چلے جاتے ہیں۔

اس جھیل کے وقوع پذیر ہونے سے قراقرم ہائی وے کا 18 کلومیٹر سے زائد حصہ پانی کی نذر ہو چکا ہے، جس کی وجہ سے ذرائع آمد و رفت ساکت ہو گئے ہیں۔ اب واحد طریقہ کشتی کے ذریعے اس جھیل کو پار کر کے حسینی گاؤں تک پہنچا جاسکتا ہے۔

بوریت جھیل

فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری
فوٹو بشکریہ سید مہدی بخاری

وادی ہنزہ کے اوپری حصے میں گوجال کے قریب ایک گاﺅں حسینی میں واقع اس جھیل کو خوبصورت ترین کہا جاسکتا ہے مگر اس کے اوپر موجود لوگوں کے گزرنے کے لیے حسینی نامی پل اتنا ہی خطرناک ہے، شہر گلگت سے ایک راستہ گلیشیئر عبور کر کے جھیل بوریتھ پہنچتا ہے۔ یہ سفر پیدل تین تا چار گھنٹے میں طے ہوتا ہے تاہم گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں ہیں اس لیے مقامی گائیڈز کی مدد کے بغیر اس پر سے گزرنا خطرناک بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

بوریت جھیل دراصل ان برفانی گلیشیٔرز کے پانی سے ہی وجود میں آئی ہے اور یہ وسط ایشیاء سے ہجرت کر کے آنے والے پرندوں اور فطرت سے محبت کرنے والے افراد کے لیے ایک زبردست جگہ ہے۔

ڈک جھیل

فوٹو بشکریہ اعجاز بھٹی
فوٹو بشکریہ اعجاز بھٹی

آزاد کشمیر کی وادی نیلم کے علاقے کیل سے جینوائی گاؤں کا فاصلہ قریب 20 کلومیڑ (کیل اور تاؤبٹ کے نصف) ہے جو تقریباً 7000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ گاؤں سے شمال کی جانب پاتال کی طرف نگاہ کرنے پر ایک بہت ہی اونچا پہاڑ نظر آتا ہے۔ اسی پہاڑ کے ساتھ ایک خوبصورت جھیل موجود ہے ۔

جھیل کا نام مقامی لوگوں نے ڈک سر رکھا ہے۔ جھیل کی طرف جاتے وقت آخری گاؤں چورپڑی کے بعد وادی بند سی ہوجاتی ہے اور مقامی زبان میں بند جگہ کو ڈک کہتے ہیں۔

یہی ڈک جھیل کی وجہ تسمیہ ہے۔ جینوائی گاؤں سے شمال کی جانب سے جندراں والا ناڑ (نالہ) کے ہمراہ چلتے ہوئے قریب 4 گھنٹے کے بعد پہلا گاؤں پھر دوسرا اور پھر آخری گاؤں چور پڑی آتا ہے۔

دوسرے گاؤں سے بھی جھیل کے لیے ہائیکنگ کی جاسکتی ہے مگر راستہ انتہائی اونچائی والا اور دشوار ہے۔ چور پڑی گاؤں سے قدرے آسان راستہ موجود ہے۔ جینوائی سے چور پڑی گاؤں پہنچنے میں کم سے کم پانچ گھنٹے لگ جاتے ہیں۔

کنڈول جھیل

فوٹو بشکریہ فضل خالق
فوٹو بشکریہ فضل خالق

کم معروف ہونے کی وجہ سے سوات کا سفر کرنے والے اکثر سیاح کالام کے خوبصورت علاقے سے کچھ فاصلے پر واقع اس جھیل کے نام اور محل وقوع سے بھی واقف نہیں۔ کنڈول جھیل کی وسعت، پانی میں جھلکتے نیلے آسمان اور گرد و پیش کے پہاڑو ں کا عکس، راستے کی دقتوں اور تھکاوٹوں کو پل بھر میں دور کر دیتا ہے۔ اردگرد کی برف پوش چوٹیوں، سر سبز ڈھلوانوں اور درختوں کے درمیان کنڈول جھیل ایک گول پیالے کی صورت میں دلفریب نظارہ پیش کرتی ہے۔

سپین خوڑ جھیل

فوٹو بشکریہ امجد علی سحاب
فوٹو بشکریہ امجد علی سحاب

''سپین خوڑ'' پشتو زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ''سفید یا صاف و شفاف پانی کی ندی'' کے ہیں۔ سوات کی ''سپین خوڑ جھیل'' شمال کی طرف سے کنڈول جھیل اور مشرق کی طرف سے وادئ اتروڑ کے پہاڑوں کے درمیان واقع ہے۔

سپین خوڑ جھیل تین اطراف (مشرق، شمال، جنوب) سے فلک بوس پہاڑوں کے درمیان گھِری ہوئی ہے۔ مغربی طرف سے بڑے بڑے پتھروں نے جھیل کے نیلے پانی کا راستہ روک رکھا ہے جس وجہ سے پانی نے ان پتھروں کی بیچ گہرائی میں سے اپنا راستہ نکال لیا ہے جو ایک آبشار کی شکل میں جھیل سے کوئی ایک گھنٹے کی مسافت پر نیچے پہاڑ کے دامن میں گرتا ہے۔

سپین خوڑ جھیل تک رسائی دو راستوں کے ذریعے حاصل کی جاسکتی ہے۔ پہلا راستہ ''وادئ لدو'' سے ہو کر کنڈول جھیل کی طرف سے نکلتا ہے جہاں سے کم وقت میں سپین خوڑ جھیل تک پہنچا جا سکتا ہے لیکن یہ ایک انتہائی دشوار گزار راستہ بھی ہے اور ٹریکنگ کا تجربہ نہ رکھنے والوں کے لیے پر خطر بھی ہوسکتا ہے۔

دوسرا راستہ وادئ لدو میں جنگل سے نکلتا ہے جو قدرے بہتر اور سہل ہے۔ ''سپین خوڑ آبشار'' پہنچنے پر مذکورہ راستہ مزید دو چھوٹے راستوں میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ آبشار کی طرف کھڑے ہو کر دائیں طرف شروع ہونے والا راستہ گھنے جنگل میں سے ہو کر مسلسل چڑھائی کی شکل میں اوپر جھیل تک پہنچتا ہے۔ اس راستے سے چل کر انسان قدرت کو اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جلوہ گر پاتا ہے۔ گھنے جنگل میں مختلف پرندوں کی مسحور کن آوازیں گویا کانوں میں رس گھولتی ہیں۔

درال جھیل

فوٹو بشکریہ امجد علی سحاب
فوٹو بشکریہ امجد علی سحاب

کچھ جگہیں اتنی خوبصورت ہوتی ہیں کہ یہاں اگر چاندنی رات گزار لی جائے، تو انسان واقعی دنیا سے بیگانہ ہوجاتا ہے۔

ایسی ہی ایک جگہ جھیل 'درال' ہے جو خیبر پختونخواہ کی خوبصورت وادیء سوات میں سطحِ سمندر سے گیارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔

درال جھیل، سیدگئی جھیل کے شمال مشرقی طرف واقع ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی گیارہ ہزار پانچ سو پچاس فٹ ہے۔ درال دراصل شولگرہ اور سیدگئی جھیل کے درمیان واقع ہے۔

ٹریکنگ کا تجربہ رکھنے والے دو دنوں میں باآسانی مذکورہ تینوں جھیلوں کا نظارہ کرسکتے ہیں۔ فلک بوس پہاڑوں کے درمیان چھپی اس جھیل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے کئی راستے ہیں۔

شیطان گوٹ جھیل

فوٹو بشکریہ امجد علی سحاب
فوٹو بشکریہ امجد علی سحاب

13,404 فٹ کی بلندی پر واقع شیطان گوٹ جھیل بلاشبہ سوات کی خوبصورت ترین جھیل ہے۔

گُوَٹ پشتو کا لفظ ہے جس کے معنی کونا یا کارنر کے ہیں۔ شیطان گوٹ کے لیے اردو میں موزوں ترین متبادل ’شیطان کا کونا‘ اور انگریزی میں 'Devil's Corner' ہے۔ یہ ایک طویل ٹریک ہے اور اس کی سیر کے لیے کم از کم تین دن درکار ہوتے ہیں۔

بشیگرام جھیل

فوٹو بشکریہ امجد علی سحات
فوٹو بشکریہ امجد علی سحات

بشیگرام جھیل وادیء بشیگرام (مدین) کے مشرق میں واقع ہے۔ سطح سمندر سے اس کی بلندی گیارہ ہزار پانچ سو فٹ ہے۔ اس کا شمار نہ صرف سوات بلکہ پورے پاکستان کی خوبصورت ترین جھیلوں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بشیگرام جھیل: سوات کا حقیقی پرستان

سوات کی دیگر جھیلوں کی طرح بشیگرام کے حوالے سے بھی کئی عجیب و غریب فرضی کہانیاں مشہور ہیں۔ ہمارے گائیڈ عظیم خان کے بقول، ’’ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے کہ یہاں ہر جمعے کے روز دوپہر کی اذان کے بعد دو سونے کے کٹورے پانی کی سطح پر تیرتے نظر آتے تھے۔ ایک دن چند لوگوں نے جمعے کی نماز چھوڑی اور مذکورہ کٹوروں کو حاصل کرنے کی کوشش کی، مگر بے سود۔ وہ دن اور آج کا دن، پھر مذکورہ وقت سے کسی کو کٹورے نظر نہیں آئے۔‘‘

تبصرے (26) بند ہیں

Hassan Jan 02, 2017 03:13pm
please mr Bukhari plan to visit Supat Valley in Kohistan. I am doing job in Koshitan and i request you to explore this place..
Rais Muhammad Jan 02, 2017 03:27pm
nice work this
RIZ Jan 02, 2017 03:55pm
WAAOOO, MESMERIZING,, WHAT ELSE WE WANT IN 2017..
Waqas Zahoor Jan 02, 2017 04:05pm
Must add Ratti Gali Lake in Neelum Valley
Ateeq Jan 02, 2017 04:21pm
Stunning and mind blowing photos
Kamran Khan Jan 02, 2017 04:58pm
MashAllah Very Nice .Well-done Dear, Please keep it up, you did nice work. Kamran Khanbzu
saqib Jan 02, 2017 06:12pm
Incredibly beautiful Pakistan, I almost visited various regions in Northern area and wrote about these places on my blog https://worldtourplaces.com. promote Eco tourism in Pakistan
KHAN Jan 02, 2017 06:31pm
کوشش کرینگے! ویسے تو ڈان کی ویب سائٹ پر تصویریں نظر نہیں آتی مگر اس آرٹیکل کی تمام تصویریں موجود ہیں۔ جس پر ایڈمن کا شکریہ
raja Jan 02, 2017 07:20pm
wow
Syed Kashif Shah Jan 02, 2017 08:50pm
It is nice image of Pakistan. We had better save this natural beauty for our next generations, through your web site we learn that how beautiful our country is.
Imran feroz Jan 02, 2017 11:12pm
Must add Mahudand lake Kalam
syed zohaib tayyab gilani Jan 03, 2017 12:30am
زلزلال جھیل اور رتی گلی جھیل کا نام نہیں سنا شاید آپ نے
Kami Jan 03, 2017 10:25am
good work Dawn news. i don't have word to express my felling about these places. just Awesome...
Kami Jan 03, 2017 10:27am
i agree with other's who ask to add Mahodand lake, Supat valley, Ratti gali etc but at least they start to explore our beauty of Pakistan.
shahid Jan 03, 2017 10:48am
nice work
Mohammad akram Jan 03, 2017 11:15am
Bahot bahot shukria. Kuch jhughoon par to Ghia huwa hoon. Laiken waqat kam aur saath ka na hona baqi jhaghey nahin daikh saka. Main Holland main hota hoon iss liye chutti sirf 3 week kay liye multi hai.
Humera Jan 13, 2017 09:04am
Behtreen information .very enjoy these places.
Humera Jan 13, 2017 09:02am
I like and enjoy about this article.
Rizwan Ahmad Jan 13, 2017 10:05am
I love these places...Ya ALLAH GEE mujhe be ye dekha dain.
Nisar Hussain Shah Jan 13, 2017 10:35am
I want to make a plan to visit all the points. Can anyone create partnership with me.
haider Jul 18, 2017 08:10am
A master piece by S. Mehdi Bukhari. I am a big fan of your photography.
shahbaz ali Jul 18, 2017 08:29am
Allah ne pakistan ko kitni nimate di han ye khubsoot jile es ka sabot hai
asif imran Jul 18, 2017 03:33pm
Awesome
sadam hocane Oct 16, 2017 11:25am
beautiful & nice place
نذر امام Mar 17, 2018 09:48am
راما جھیل کا ذکر بھی کیا جانا چاہیے
Farooq Mar 17, 2018 11:32am
Writer has mentioned only lakes in thos article. There is much more to visit other than lakes in Pakistan.. Its just one part!