• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

مالی خسارہ: الیکٹرک کمپنی ’توشیبا‘ کے چیئرمین مستعفی

شائع February 14, 2017

ٹوکیو: جاپان کی الیکٹرانک کمپنی ’توشیبا‘ کے چیئرمین شگینوری شیگا نے کمپنی کے بڑھتے ہوئے مالی خسارے کے پیش نظر مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسے مسلسل خسارے کا سامنا ہے اور مارچ 2017 میں ختم ہونے والے کاروباری سال کے دوران اس کا خسارہ 390 ارب ین (3.4 ارب ڈالر) رہنے کی توقع ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کے امریکا میں نیوکلیئر توانائی کے کاروبار کی مالیت میں بھی 712.5 ارب ین (6.3 ارب ڈالر) کمی کا امکان ہے۔

اس صورتحال کے باعث کمپنی کے چیئرمین شگینوری شیگا نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کے مسلسل خسارے کے باعث اس کے حصص کی قیمت بھی مسلسل کم ہورہی ہے اور دسمبر سے اب تک کمپنی کے حصص کی قیمت میں 50 فیصد تک کمی آچکی ہے۔

کمپنی اپنے مالی خسارے کو کسی حد تک پورا کرنے کے لیے پہلے ہی اپنے ’میموری چِپ‘ کے منافع بخش کاروبار کے ایک حصے کو فروخت کرنے کا اعلان کرچکی ہے۔

واضح رہے کہ توشیبا، سیمسَنگ کے بعد میموری چِپ بنانے والی دنیا کی دوسری بڑی کمپنی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024