• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:17pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 11:51am Asr 3:39pm

’موم‘ کے ہدایت کار کو سجل علی کی آنکھیں بھا گئیں

شائع June 25, 2017
فلم ’موم‘ 7 جولائی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی — فائل فوٹو
فلم ’موم‘ 7 جولائی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی — فائل فوٹو

پاکستانی اداکارہ سجل علی کی پہلی بولی وڈ فلم ’موم‘ بہت جلد ریلیز کردی جائے گی، جس کے ٹریلرز کو دیکھ کر اندازہ ہورہا ہے کہ اداکارہ فلم میں کافی اہم کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔

تاہم جب سجل علی کی بولی وڈ میں فلم کرنے کی خبر سامنے آئی تھی، تو ان کے مداحوں کا ایک ہی سوال تھا کہ انہیں بولی وڈ کی اس فلم میں کام کرنے کا موقع کیسے ملا؟

اور آخر کار معلوم ہوا کہ سجل علی فلم ’موم‘ کے ہدایت کار روی ادیور کی پسند تھیں، جن کی وجہ سے وہ فلم میں کاسٹ ہوئیں۔

مزید پڑھیں: سجل علی کی بولی وڈ فلم کا دوسرا ٹریلر

دی ہندو کی رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایت کار نے بتایا کہ انہیں اپنی فلم کے لیے ایسے اداکار چاہیے تھے جو ڈائیلاگ کے بجائے اپنے تاثرات سے بات کا اظہار کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اس ہی لیے میں نے فلم میں سجل علی کا انتخاب کیا کیوں کہ ان کی آنکھیں اظہار کرتی ہیں اور وہ بہترین اداکارہ ہیں‘۔

واضح رہے کہ ڈان کو دیے گئے ایک انٹرویو میں فلم ’موم‘ میں کام کی حامی بھرنے کے سوال پر سجل نے کہا تھا کہ ’اس فلم کا اسکرپٹ سب سے بڑی وجہ ہے، فلم کی کاسٹ بہت بہترین ہے، میں اکشے کھننہ کی مداح ہوں اور ان کے ساتھ فلم میں کام کرنا بہت خاص تھا، میں کسی بھی فلم میں شوپیس کی طرح پیش نہیں ہونا چاہتی اور اس فلم میں ہر اداکار کو بہتر موقع دیا گیا ہے‘۔

فلم ’موم‘ رواں سال 7 جولائی کو سینما گھروں میں پیش کی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024