• KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm
  • KHI: Zuhr 12:39pm Asr 4:23pm
  • LHR: Zuhr 12:09pm Asr 3:38pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:38pm

بیٹھنے کی عادت کینسر کا خطرہ بڑھائے

شائع July 2, 2017
یہ انتباہ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو
یہ انتباہ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا— شٹر اسٹاک فوٹو

کیا آپ ایسی ملازمت کرتے ہیں جس میں آپ کا زیادہ تر وقت کرسی پر بیٹھ کر گزرتا ہے ؟ اگر ہاں تو آپ کینسر جیسے جان لیوا مرض کے لیے آسان شکار ثابت ہوسکتے ہیں۔

یہ انتباہ اسکاٹ لینڈ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

ایڈنبرگ یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد جو اپنا زیادہ وقت دفتر میں بیٹھ کر گزارتے ہیں، ان میں کینسر، ذیابیطس ٹائپ ٹو، خون کی شریانوں کے مسائل (امراض قلب یا فالج) اور جلد موت کا خطرہ جسمانی طور پر متحرک افراد کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں : کینسر کا خطرہ بڑھانے والی اہم وجہ سامنے آگئی

تحقیق کے دوران لگ بھگ پندرہ ہزار کے قریب افراد کے دن بھر کے معمولات کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ دن بھر میں سات گھنٹے سے زائد وقت بیٹھ کر گزارنا کینسر سمیت دیگر جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے، چاہے وہ لوگ دیگر اوقات میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہی کیوں نہ ہو۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اوسطاً درمیانی عمر کے افراد دن بھر میں آٹھ گھنٹے تک اپنا وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں جس کی بڑی وجہ دفتر میں سست طرز زندگی کو اختیار کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : زیادہ وقت بیٹھ کر گزارنے کے 11 بڑے نقصانات

محققین کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں آبادی کا بڑا حصہ خطرناک حد تک سست طرز زندگی کا عادی ہوچکا ہے، دفاتر سے ہٹ کر بھی گھر میں ٹیلیویژن کے سامنے بیٹھے رہنا لوگوں کو دلپسند مشغلہ بن چکا ہے جو کہ مختلف امراض کی وجہ بنتا ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ دفاتر میں اپنی عادات میں تبدیلی لانا کینسر سمیت مختلف امراض سے تحفظ میں مدد دے سکتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف اسپورٹس سائنسز میں شائع ہوئی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025