• KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm
  • KHI: Asr 4:28pm Maghrib 6:04pm
  • LHR: Asr 3:43pm Maghrib 5:21pm
  • ISB: Asr 3:43pm Maghrib 5:22pm

اب یوفون سپرکارڈ گھر بیٹھے خریدنا ممکن

شائع August 8, 2017

موبائل فون کمپنی یوفون کا سپرکارڈ صارفین میں کافی مقبول ہے اور اب ان کے لیے مزید آسانی پیدا کردی گئی ہے۔

پرو پاکستانی کی ایک رپورٹ کے مطابق یوفون سپر کارڈ کو خریدنے کے لیے اب صارفین کو دکان پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ گھر بیٹھے بھی اسے خرید سکتے ہیں۔

یوفون کی جانب سے ایک نئی سروس متعارف کرائی گئی ہے جس کے ذریعے صارفین سپرکارڈ کو یوفون کی ایپ مائی یو فون کی مدد سے خرید سکیں گے۔

مزید پڑھیں : یوفون کا تھری جی سروسز کو بہتر بنانے کا دعویٰ

کمپنی کے مطابق یوفون ایپ سے سپر کارڈ کو لوڈ کرنا صارفین کے لیے آسانی کا باعث بنے گا جبکہ انہیں دیگر فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

سپر کارڈ کو ایپ سے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کی مدد سے خریدا جاسکے گا۔

اس سروس سے تین مختلف نرخوں میں دستیاب سپرکارڈ خریدیں جاسکیں گے اور کمپنی کے مطابق اس سے صارفین اپنے اکاﺅنٹ کو کبھی بھی اور کسی بھی جگہ ری چارج کرسکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : 'اشتہار بھی چھپ کر دیکھنے کی ضرورت نہیں'

ویسے یوفون سپر کارڈ 299، 520 اور 599 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں کمپنی کو توقع ہے کہ اس نئی سروس سے ان کی فروخت میں اضافہ ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025