• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

مہوش حیات کا امریکا میں میوزک کنسرٹ

شائع November 8, 2017
—فوٹو: انسٹاگرام مہوش حیات
—فوٹو: انسٹاگرام مہوش حیات

پاکستانی اداکارہ وماڈل مہوش حیات ویسے تو گزشتہ چند ماہ سے موسیقی کی دنیا میں بھی قسمت آز ما رہی تھیں، تاہم اب انہوں نے امریکا میں ایک اور میوزک کنسرٹ بھی کر ڈالا۔

مہوش حیات نے جہاں ٹی وی ڈراموں کے ٹائیٹل سانگ گائے ہیں، وہیں وہ کوک اسٹوڈیو سیزن 9 میں بھی ’تو ہی تو‘ گاتی نظر آئیں تھیں۔

اگرچہ انہیں زیادہ تر لوگ ایک بہترین اداکارہ کے طور پر جانتے ہیں، تاہم اس میں کوئی شک نہیں کہ مہوش حیات میں ایک معروف گلوکارہ بننے کی صلاحیت موجود ہے۔

اب مہوش حیات نے امریکی ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک اور میوزک کنسرٹ منعقد کیا، جس میں انہوں نے پاکستان کا مقبول پاپ گانا بھی گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کا ایکشن سے بھرپور کلپ

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی مہوش حیات امریکا میں میوزک کنسرٹ منعقد کرتی رہی ہیں، جن کی ویڈیوز وہ انسٹاگرام پر بھی شیئر کرتی رہی ہیں۔

مہوش حیات نے پاکستان کی مایہ ناز پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کا انتہائی مقبول گانا ’بوم بوم‘ گاکر نہ صرف اپنے میوزک کنسرٹ کو کامیاب کیا، بلکہ انہوں نے نازیہ حسن کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

مہوش حیات نے ایریزونا میں منعقد کیے گئے کنسرٹ میں نازیہ حسن کے گائے گئے گانے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی، جس میں انہوں نے پاپ گلوکارہ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات اپنے آئٹم سانگ سے مطمئن

مہوش حیات نے گانا شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نازیہ حسن کو دنیا ہمیشہ پاپ موسیقی کی شہزادی کے طور پر یاد رکھے گی، جب کہ ان کا گیت گانے پر انہیں فخر ہے۔

ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ انہوں نے ثانیہ مسکاتیا کی ڈزائن کردہ ڈریس پہنی ہے، جب کہ انہوں نے اپنے ساتھی موسیقاروں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ان کے گانے پر سیکڑوں لوگوں نے کمنٹس کیے، کئی لوگوں نے ان کی آواز کی تعریف کی، جب کہ متعدد افراد نے کہا کہ وہ بہتر اداکارہ ہیں، اس لیے اسی پر توجہ دیں۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات: ہر انداز میں پرفیکٹ

علاوہ ازیں مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 7 نومبر کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے ساتھ کھینچی گئی تصویر بھی شیئر کی۔

خیال رہے کہ مہوش حیات کی رواں برس ریلیز ہونے والی فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ نے ریکارڈ بزنس کیا تھا۔

ان کی 2014 میں آنے والی فلم ’نامعلوم افراد‘ بھی بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھیں، اب تک وہ نصف درجن سے زائد فلموں جب کہ اتنے ہی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024