دنیا کے طویل قامت شخص اور مختصر ترین خاتون کی ملاقات
ترکی کے سلطان کوسن اور جیوتی ایمگے دنیا کے دو منفرد عالمی ریکارڈ اپنے نام رکھتے ہیں، یعنی ایک دنیا کے سب سے طویل قامت شخص ہیں تو دوسری دنیا کی سب سے چھوٹے قد کی لڑکی ، جو کسی بھی ہجوم میں سب سے نمایاں ہوتے ہیں۔
ان دونوں کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے ان اعزازات سے نوازا ہے۔
اور جب وہ دونوں ایک جگہ اکھٹا ہوجائیں تو اندازہ کرسکتے ہیں قامت کا فرق کتنا ناقابل یقین ہوسکتا ہے۔
ایسا ہی حیران کن واقعہ مصر کے شہر قاہرہ میں سلطان کوسن اور جیوتی کی ملاقات کے دوران پیش آیا۔
35 سالہ سلطان کوسن جیسا بتایا جاچکا ہے، ترکی سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ 8 فٹ 1 ایک انچ قد کے ساتھ دنیا کے سب سے لمبے فرد کا ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔
دوسری جانب 24 سالہ جیوتی ایمگے اداکارہ ہیں جو امریکن ہارر اسٹوری میں کام کرچکی ہیں، ان کا قد صرف 2 فٹ اور 6 انچ ہے۔
ان دونوں کی ملاقات قاہرہ میں گیزہ کے اہرام مصر کے سامنے ہوئی۔
ان دونوں کو وہاں مصر کے ٹور ازم پروموشن بورڈ نے مدعو کیا تھا، جس کا مقصد معروف مصری مقامات کی سیاحت کو فروغ دینا ہے۔
2011 میں حسنی مبارک کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد سے مصر میں سیاحت کی صنعت بری طرح متاثر ہوئی ہے، 2010 میں وہاں سالانہ ڈیڑھ کروڑ کے قریب سیاح سالانہ وہاں آتے تھے مگر اب یہ تعداد ایک کروڑ سے کم ہوچکی ہے۔
سلطان کوسن اور جیوتی کو ایک ساتھ دیکھ کر وہاں لوگوں کا ہجوم اکھٹا ہوگیا۔
تبصرے (1) بند ہیں