• KHI: Maghrib 6:16pm Isha 7:31pm
  • LHR: Maghrib 5:44pm Isha 7:04pm
  • ISB: Maghrib 5:48pm Isha 7:11pm
  • KHI: Maghrib 6:16pm Isha 7:31pm
  • LHR: Maghrib 5:44pm Isha 7:04pm
  • ISB: Maghrib 5:48pm Isha 7:11pm

بہت زیادہ جمائیاں آنا کن امراض کی علامت؟

شائع June 24, 2018
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

جمائی لینا ایک قدرتی عمل ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ بہت زیادہ جمائیاں لینا نقصان دہ بلکہ کسی مرض کی علامت ہوسکتا ہے؟

جی ہاں واقعی ایسا ہوتا ہے اور اس کی وضاحت تو آپ نیچے پڑھ ہی لیں گے، مگر یہ جان لیں کہ جب کوئی شخص جمائی لیتا ہے تو اپنا منہ کھولتا ہے جس سے پھیپھڑے ہوا سے بھر جاتے ہیں، کانوں کے پردے کھچ جاتے ہیں اور اضافی آکسیجن دماغ اور جسم کے دیگر حصوں تک پہنچ جاتی ہے۔

جمائی لینے سے دماغ تک آکسیجن اور خون پہنچنے سے ذہنی طور پر چوکنا پن بڑھتا ہے اور عام طور پر جمائی آتی بھی اسی وجہ ہے جب ہم ذہنی طور پر سست یا تھکاوٹ کے شکار ہوں۔

مزید پڑھیں : کچھ لوگ بہت زیادہ جمائیاں کیوں لیتے ہیں؟

ایک تحقیق میں تو بتایا گیا تھا کہ جمائی دماغ کو بڑا اور اس کے حصوں کو سرگرم کرتی ہے جبکہ 2007 کی ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا کہ اس عمل کے نتیجے میں آکسیجن ملنے سے دماغ کو ٹھنڈک پہنچتی ہے۔

تو جمائی لینا تو معمول کا حصہ ہے مگر بہت زیادہ جمائیاں کسی مخصوص عارضے کا نتیجہ ہوسکتی ہیں، جو درج ذیل ہیں۔

اعصابی نظام میں گڑبڑ

بلڈپریشر اور دل کی دھڑکن کو ریگولیٹ کرنے والے اعصابی نظام مسئلے کا شکار ہو تو بہت زیادہ جمائیاں آنے لگتی ہیں، اس کی وجہ یہ ہے کہ بلڈ پریشر اور دھڑکن کی رفتار میں کمی کے نتیجے میں دماغ تک خون کی رسائی محدود ہوجاتی ہے، ایسی صورتحال میں دماغ خودکار طور پر جمائی کے ذریعے آکسیجن کی مقدار بڑھانے کی کوشش کرتا ہے۔

ادویات

ایسی ادویات جو غنودگی کا شکار کرتی ہیں، وہ بھی بہت زیادہ جمائیوں کا باعث بنتی ہیں۔

جگر کے امراض

جگر کے امراض اگر سنگین مرحلے تک پہنچ جائیں تو بھی بہت زیادہ جمائیاں آنے لگتی ہیں، اس مرحلے پر جسمانی طور پر تھکاوٹ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جو جمائیوں کی وجہ بنتی ہے۔

نیند کے مسائل

بے خوابی یا نیند کے دوران سانس میں رکاوٹ ہونا ایسے عارضے ہیں جو شدید جسمانی تھکاوٹ کا باعث بنتے ہیں اور اس کے شکار لوگ اکثر جمائیاں لیتے نظر آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سونے سے قبل جرابیں پہننے کا یہ فائدہ جانتے ہیں؟

بلڈ شوگر کی سطح میں اچانک کمی

بہت زیادہ جمائیاں ذیابیطس کے شکار کے افراد میں بلڈشوگر کی سطح میں اچانک بہت زیادہ کمی کی نشانی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024