• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

میری جگہ میرے والد الیکشن لڑیں گے، دانیال عزیز

شائع June 28, 2018

اسلام آباد: توہین عدالت میں 5 سال کے لیے نااہل قرار پانے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ ’میری جگہ میرے والد میرے حلقے سے الیکشن لڑیں گے‘۔

واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ نے سابق وفاقی وزیر برائے نجکاری دانیال عزیز کو توہین عدالت کیس میں 5 سال کے لیے نااہل قرار دے دیا ہے، جس کے بعد وہ انتخابات 2018 میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس: مسلم لیگی رہنما دانیال عزیز 5 سال کیلئے نااہل

کمرہ عدالت سے باہر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ فیصلہ پڑھ کر قانونی طور پر پیش رفت کریں گے تاہم ہم نے ممکنہ طور پر متبادل فیصلہ کیا ہواتھا۔

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاستی اداروں کو مضبوط کرنے کی تگ و دو کی لیکن کبھی فیصلے کی مخالفت میں لاک ڈاؤن یا اسلام آباد پر حملہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے خلاف توہین عدالت کے 3 الزامات تھے، بعض 8 ماہ اور کچھ 10 ماہ پرانے تھے، پہلے الزام میں میری ایک پریس کانفرنس کا گواہ پیش ہوا اور اس نے قبول کیا کہ جو لفظ اخبار میں لکھے گئے وہ میں نے کہے ہی نہیں۔

مزید پڑھیں: دانیال عزیز توہین عدالت کیس: ’کورٹ میں پیش کی گئی ویڈیو اصلی نہیں‘

انہوں نے مزید بتایا کہ دوسرے الزام کی رو سے ڈان نیوز کی رپورٹ پیش کی گئی جبکہ جو ویڈیو ہمیں ملی اس میں الفاظ ٹون میں تھے، وہ الفاظ چلے ہی نہیں تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو ان کو رپورٹر یا کیمرا مین سے نہیں بلکہ کسی اور ذرائع سے ملی۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید وضاحت پیش کی کہ تیسری الزام میں عمران خان اور حنیف عباسی کے فیصلے کے دوران جاوید ہاشمی کے الفاظ تھے جو میں نے بطور حوالہ دیا۔

تاہم عدالت نے پہلے والے میں مجھے بری جبکہ دوسرے میں کورٹ ختم ہونے تک کی سزا سنادی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز پر فرد جرم عائد

ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ عدالتی فیصلے کو یوسف رضا گیلانی کے کیس کی طرح سمجھتے ہیں۔

انہوں نےواضح کیا کہ ’مجھ سمیت ہماری جماعت عدالتی فیصلے کا احترام کرتی ہے‘۔

تبصرے (2) بند ہیں

SHARMINDA Jun 28, 2018 12:48pm
moaroosi siasat.
SHARMINDA Jun 28, 2018 04:44pm
He nominated his father. Qamar & Tareen nominated their sons. What could be the future of Pakistan where so called "leaders" don't trust any other but their immediate family members. After Nawaz, Maryam. After Shahbaz, Hamza. After Zardari, Bilawal. As if there are born with copyright .

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024