Live Election 2018

پشاور کے حلقہ پی کے - 69 میں انتخابات کا بائیکاٹ

شائع July 2, 2018

صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے - 69 کے مکینوں نے مسائل حل نہ ہونے پر الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

علاقے کے لوگوں کی جانب سے حلقے میں الیکشن بائیکاٹ کے بینرز اور گھروں پر سیاہ جھنڈے لگا دیئے گئے۔

گل آباد کے مکینوں نے گھر وں پر احتجاجاً کالے جھنڈے لہرائے ہیں، جن کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس، بجلی، پینے کا صاف پانی، نکاسی اور صحت کی کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔

علاقے کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے مسائل کو حلد حل کیا جائے، ورنہ وہ بائیکاٹ جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ 5 سال بعد رواں ماہ 25 جولائی کو ملک میں عام انتخابات ہونے جارہے ہیں اور ایسے میں امیدواروں کی انتخابی مہم بھی پورے جوش کیساتھ جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024