• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
Live Election 2018

ملیر میں پی پی امیدوار کو سخت عوامی ردِ عمل کا سامنا

شائع July 5, 2018 اپ ڈیٹ July 9, 2018

عام انتخابات کے سلسلے میں جہاں ووٹرز انتخابی مہم کے دوران اپنے حلقوں کے دورے کررہے ہیں، تو وہیں انہیں سخت عوامی ردِ عمل کا بھی سامنا ہے۔

یہی صورتحال کراچی کے علاقے ملیر میں بھی نظر آئی، جب پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے امیدوار اور سابق صوبائی مشیر برائے کچی آبادی غلام مرتضیٰ بلوچ کو ووٹرز نے گھیر لیا۔

پی پی کے امیدوار جیسے ہی ملیر میں حلقہ پی ایس - 88 میں پہنچے تو ووٹرز کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور لوگ ان سے گذشتہ 5 سالوں کا حساب مانگتے رہے۔

اس موقع پر ووٹرز کافی غصے میں بھی نظر آئے، جن کا کہنا تھا کہ پہلے 5 سالوں کا حساب دیا جائے، ورنہ یہ حلقہ اور ملیر چھوڑ کر چلے جائیں۔

حلقے کے عوام کا کہنا تھا کہ ان مسائل اب تک حل نہیں ہوسکے، لہذا مرتضیٰ بلوچ کو ووٹ دینا وہ اپنی تزلیل سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ غلام مرتضی بلوچ حلقہ پی ایس- 88 سے پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر انتخاب لڑرہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024