• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

الیکشن کمیشن کی میڈیا سے 7 بجے سے قبل انتخابی نتائج نشر نہ کرنے کی درخواست

شائع July 5, 2018

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے سیکریٹری نے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ وہ 25 جولائی کو انتخابی نتائج شام 7 بجے سے قبل نشر نہ کیے جانے کو یقینی بنائے۔

یہ درخواست پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین محمد سلیم بیگ، چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا اور سیکریٹری الیکشن کمیشن کے درمیان ملاقات میں کی گئی۔

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے چیئرمین پیمرا سے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ انتخابات والے دن کوئی نتیجہ شام 7 بجے سے قبل نشر نہ ہو۔

چیئرمین پیمرا نے شفاف اور غیر جانبدار انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے چیف الیکشن کمشنر اور سیکریٹری کو میڈیا ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ بھی دی۔

واضح رہے کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے دوران عوام اپنا ووٹ صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک کاسٹ کر سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024