• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

مری میں شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر پتھراؤ، ایک شخص زخمی

شائع July 20, 2018

مری کے علاقے کوہٹی کاکڑائی میں انتخابی مہم کے دوران سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قافلے پر مقامی لوگوں کے پتھراؤ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

مقامی افراد کی شدید نعرے بازی کی وجہ سے کارنر میٹنگ کو ختم کرنا پڑا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی، وزیر اعظم بن کر بھی ہمیں بنیادی سہولیات مہیا نہیں کر سکے، انہیں 6 بار عوام نے علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے منتخب کیا لیکن اہل علاقہ اب تک پتھر کی زندگی گزار رہے ہیں۔

تاہم دوسری جانب مقامی افراد کے ایک حصے نے پتھراؤ اور نعرے بازی پر افسوس کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری سیاسی روایات میں تشدد کی کوئی جگہ نہیں ہے اور ایسے واقعات ہماری روایات کے خلاف ہیں۔

صورتحال کشیدہ ہونے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور سابق وزیر اعظم کو بحفاظت وہاں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

واضح رہے کہ آئندہ عام انتخابات سے قبل ملک کے کئی حصوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے عوام کو غیض و غضب اور سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024