• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

‘اقتدار میں آئے تو بھاشا ڈیم بنائیں گے‘

شائع July 25, 2018
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پونگ اسٹیشن پر موجود—فوٹو: اے ایف پی
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کے لیے پونگ اسٹیشن پر موجود—فوٹو: اے ایف پی

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ لوگ ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھر سے نکلیں اور وقت ضائع نہ کریں، اگر ہماری حکومت آئی تو پاکستان کی تقدیر بدلیں گے۔

لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے پولنگ اسٹیشن پہنچے اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بے روزگاری کا خاتمہ کردیں گے اور بھاشا ڈیم بنائیں گے۔

مزید پڑھیں: ملک کے مہنگے ترین انتخابات کیلئے پولنگ کا عمل شروع

ان کا کہنا تھا کہ لاکھوں بے گھروں کو آسان قسط پر مشتمل گھر بنا کر دیں گے تاہم چین، سعودی عرب اور ترکی تعاون کے لیے تیار ہیں۔

شبہاز شریف نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کا متنازعہ فیصلہ ہونے کے باوجود نواز شریف نے قبول کیا اور ان کا یہ عمل اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024