• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

اہم شخصیات نے کہاں، کہاں ووٹ ڈالا؟

شائع July 25, 2018

عام انتخابات کا انعقاد تو پرامن انداز سے ہوگیا اور اب نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔

مگر اسے پاکستانی تاریخ کے پرامن ترین انتخابات میں سے ایک قرار دیا جارہا ہے، جس کے دوران عوامی جوش و خروش تو نظر آیا ہی، اس کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات نے بھی اپنی پسند کے امیدواروں کو ووٹ ڈالا۔

لگ بھگ تمام معروف سیاستدانوں نے مختلف حلقوں میں ووٹ ڈالا۔ جیسے سربراہ تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد کے حلقے این اے 53 میں ووٹ کاسٹ کیا۔

مسلم لیگ نواز کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف نے لاہور اور ایسے ہی دیگر سیاستدانوں نے اپنے اپنے علاقوں میں ووٹ ڈالا۔

عمران خان نے اسلام آباد میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کی، جس کا الیکشن کمیشن نے نوٹس بھی لیا — اے ایف پی فوٹو

صدر مملکت ممنون حسین نے کراچی کے حلقہ این اے 247 کے لیے ووٹ ڈالا — آن لائن فوٹو

ملی مسلم لیگ کے مبینہ سرپرست حافظ محمد سعید نے لاہور میں ووٹ ڈالا — اے پی فوٹو

عوامی مسلم کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں ووٹ ڈال رہے ہیں، ان کے ہمراہ اس وقت میڈیا اور ساتھیوں کی کافی بڑی تعداد دیکھنے میں آئی — پی پی آئی فوٹو

مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفان احمد نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں ووٹ ڈالا — پی پی آئی فوٹو

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے نوڈیرو میں ووٹ ڈالا — اے پی فوٹو

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال اپنے انتخابی حلقے این اے 253 میں ووٹرز سے مل رہے ہیں — ٹوئٹر فوٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خالہ اور بے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو نے بھی نوڈیرو میں ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا کو سیاہی سے رنگا انگوٹھا دکھایا — اے پی فوٹو

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے لاہور کے حلقہ این اے 130 میں ووٹ ڈالا، یہ وہی حلقہ ہے جہاں سے میاں شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بھی ووٹ ڈالا — اے پی پی فوٹو

مسلم لیگ ن کی جانب سے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہباز شریف ماڈل ٹائون ، لاہور میں حلقہ این اے 130 کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں — اے پی فوٹو

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اپنی بیٹیوں بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کے ساتھ ووٹ ڈالنے کے بعد انگوٹھا دکھا رہے ہیں — فیس بک فوٹو

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جب نوڈیرو میں ووٹ ڈالنے کے لیے شہید میجر مجاہد میرانی پولنگ اسٹیشن پہنچے تو ان کا پرجوش استقبال کیا گیا — اے پی پی فوٹو

عام انتخابات کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کی اہلیہ ان کے بازو پر امام ضامن باندھ رہی ہیں — پی پی آئی فوٹو

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر راحیل شریف نے لاہور میں قطار میں لگ کر ووٹ ڈالا — پی پی آئی فوٹو

جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد کی بیٹی ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی نے شدید بارش کے باعث 2 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد ووٹ ڈالا — ٹوئٹر فوٹو

بلوچستان عوامی پارٹی کے سربراہ جام کمال ووٹ ڈال رہے ہیں — ٹوئٹر فوٹو