Live Election 2018

جھنگ سے تحریک انصاف کو جتوانے کیلئے 12ہزار ووٹ مسترد کیے گئے، بختاور

شائع July 27, 2018 اپ ڈیٹ May 23, 2019

عام انتخابات کو دو دن گزر جانے کے باوجود پاکستان پیپلز پارٹی نے الیکشن میں دھاندلی اور بے ضابطگیوں پر اپنا موقف برقرار رکھا ہوا ہے۔

پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جھنگ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے-114 کے فارم 45 کی تصویر شیئر کی۔

انہوں نے اس حلقے سے مسترد کیے جانے والے 12ہزار سے زائد ووٹوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے فیصل صالح حیات کے خلاف تحریک انصاف محض ایک ہزار ووٹوں سے جیتی۔

بختاور نے کہا کہ اگر کوئی جاننا چاہتا ہے کہ تحریک انصاف نے کس طرح اتنی بڑی کامیابی حاصل کی تو یہ اس کی ایک اور مثال ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024