• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

فیس بک مینسجر میں ویڈیو چیٹ اب پہلے سے دلچسپ

شائع August 8, 2018
— فوٹو بشکریہ فیس بک
— فوٹو بشکریہ فیس بک

دور درواز علاقوں میں مقیم پیاروں سے رابطے میں رہنے کے لیے ویڈیو چیٹ ایک اچھا آپشن ہے مگر کئی بار گفتگو میں ایسے مواقع بھی آتے ہیں جب بولنے کو کچھ ہوتا نہیں۔

کم از کم فیس بک کو تو ایسا ہی لگتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ ایسے مواقعوں کے لیے اگیومینٹڈ رئیلٹی گیمز میسنجر ویڈیو چیٹ کے لیے متعارف کرادی ہیں۔

میسنجر کی موبائل ایپ میں 6 افراد ویڈیو چیٹ کے دوران ان دلچسپ گیمز کو کھیل سکتے ہیں۔

مزید پڑھیں : فیس بک میسنجر میں یہ نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گا

اس مقصد کے لیے انہیں اسٹار بٹن کو کلک کرنا ہوگا اور ایک گیم کا انتخاب کرنا ہوگا۔

فی الحال صرف 2 گیمز اس فیچر میں دستیاب ہیں مگر یہ تو صرف ٹیکنالوجی کے اظہار کے لیے ہے، مستقبل میں یہ تعداد کافی زیادہ ہوگی۔

Asteroids Attack نامی گیم آپ سے مطالبہ کرے گی کہ ایک اسپیس شپ کو رکاوٹوں سے بچائیں جبکہ ڈونٹ اسمائل اسمارٹ فون کے عہد میں پلکیں نہ جھپکانے کے پرانے مقابلے کا نیا ورژن محسوس ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیس بک میسنجر کی 8 بہترین ٹرکس

ویسے یہ کوئی راز نہیں کہ فیس بک مختلف طریقوں سے میسنجر چیٹ کو صارفین کی توجہ کا مرکز بنائے رکھنے کی کوشش کرتی ہے تاکہ وہ مخالف سروسز کا رخ نہ کرسکیں۔

اور یہ بھی آج کے دور کی سماجی حقیقت ہے کہ بیشتر افراد اب فونز میں زندہ ہوتے ہیں اور کسی بھی جگہ ڈیوائس پر چیٹ کے لیے تیار ہوجاتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024