• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

کس عمر کے بچوں کو کتنے گھنٹے سونا چاہیے؟

شائع October 23, 2018

لائف ہیکر پر پوسٹ ہونے والے چارٹ کے مطابق بچوں کو ایک مخصوص وقت پر اپنے بستر کا رخ کرنا چاہیے اور اس کا انحصار ان کے نیند سے جاگنے کے اوقات پر ہے۔

5 سے 12 برس تک کی عمر کے بچوں کے لیے نیند اور جاگنے کے اوقات درج ہیں کہ 5 سالہ بچے کو اس کے جاگنے کے وقت کے حساب سے 6:45 اور 8:15 کے درمیان سونے کی تیاری کرنی چاہیے۔

جبکہ 12 سالہ بچے 8:15 سے 9:45 کے درمیان کسی بھی وقت سونے کی تیاری کرسکتے ہیں۔

اگر آپ کا 5 سالہ بچہ 6:30 بجے اٹھ جاتا ہے تو انہیں 7:15 بجے بستر پر سلا دینا چاہیے۔

لیکن اگر وہ 7 بجے ہی اٹھ جاتے ہیں تو انہیں 7:30 بجے نیند کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

جبکہ ایک 8 سالہ بچہ جو صبح 6:45 بجے اٹھ جاتا ہے تو اس کے لیے یہی بہتر ہے کہ وہ 8:15 بجے سونے کے لیے بستر پر چلے جائے۔ اگر اسی عمر کا بچہ 7:30 بجے اٹھا ہے تو وہ 9 بجے سے پہلے نیند کے لیے تیار نہیں ہوگا۔

پڑھیے: بچہ روز رات کو اٹھ جاتا ہے تو اس کی وجوہات یہ ہوسکتی ہیں

بچوں کو کتنے گھنٹوں کی نیند کرنی چاہیے؟

نومولود (سے 3 ماہ کے) بچے: 14 سے 17 گھنٹے

شیر خوار (4 سے 11 ماہ کے) بچے: 12 سے 15 گھنٹے

چھوٹے (ایک سے 2 سال کے) بچے: 11 سے 14 گھنٹے

پری اسکول (3 سے 5 سال کے) بچے: 10 سے 13 گھنٹے

اسکول جانے والے (6 سے 13 سال کے) بچے: 9 سے 11 گھنٹے

ٹوئین اور ٹین ایجر (14 سے 17 سال کے) بچے: 8 سے 10 گھنٹے

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024