• KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:25pm Isha 8:53pm
  • LHR: Maghrib 7:11pm Isha 8:48pm
  • ISB: Maghrib 7:21pm Isha 9:03pm

ہمارا عدالتی نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

شائع October 14, 2018

بلاول بھٹو زرداری نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا عدالتی نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے۔

عاصمہ جہانگیر کے تعزیتی ریفرنس کا حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ انسان دوست معاشرے کے لیے مشعل راہ تھیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری نظام کو مسخ کرنے کی کوشش کررہی ہے، ہمارا میڈیا بھی دباؤ میں ہے جہاں جبری سنسر شپ کرائی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوری نظام بیرونی قوتوں کی وجہ سے مسلسل خطرے کی جانب بڑ ھ رہا ہے، آئین کی پاسداری نہیں کی جارہی، حکومت اقتصادی معاملات کو چندہ جمع کرکے چلانا چاہتی ہے۔

انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی منصوبہ بندی تباہی کی جانب لے جائے گی، وفاقی حکومت کو نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو انصاف کی فراہمی کے ذریعے عوام کے حوصلے بڑھانا ہوگا لیکن ہمارا عدالتی نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو انصاف کی عدم فراہمی کی وجہ سے قتل کیا گیا، بھٹو کا نواسا ہونے کے ناطے انصاف کی تلاش کا سفر جاری رکھوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرے والد 11 سال تک بغیر جرم کے جیلوں میں رہے اور اس دوران میری والدہ نے مشکل حالات میں ہماری پرورش کی، تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ سیاسی عتاب کا شکار رہی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024