لاہوری ائر کولر گرمی کا سستا ترین توڑ
ملتان میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لاہوری ائر کولر کی مانگ بڑھ گئی۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اے سی خریدنے کی سکت نہ رکھنے والوں کیلئے یہ ائر کولر کسی نعمت سے کم نہیں۔
مانگ میں اضافہ کے سبب کاریگر بھی کولر کی تیاری میں ہمہ وقت مصروف نظر آتے ہیں۔
لاہوری ائر کولر بنانے والوں کا کہنا ہے کہ یہ مارکیٹ میں 3 سے لے کر 10ہزار روپے تک کی قیمت میں دستیاب ہیں۔