• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
KandNs Publishing Partner

آئی سی سی کا دھونی کے گلوز سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ

شائع June 6, 2019 اپ ڈیٹ June 11, 2019
دھونی کے گلوز پر بلدان بیج دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی
دھونی کے گلوز پر بلدان بیج دیکھا جاسکتا ہے — فوٹو: اے ایف پی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بورڈ آف کنٹرول فور کرکٹ اِن انڈیا (بی سی سی آئی) سے مہندر سنگھ دھونی کے دستانوں سے بھارتی فوج کا نشان ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کے اوپننگ میچ میں بھارت کے وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی کے گلوز پر 'بلیدان بیج' دیکھا گیا تھا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی سی سی کے جنرل منیجر برائے اسٹریٹجک کمیونیکیشنز نے بتایا کہ بی سی سی آئی سے درخواست کی گئی ہے کہ دھونی کے گلوز سے اس نشان کو ہٹایا جائے۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق 'بلیدان' بھارت کی خصوصی فوج کا نشان ہے اور اسے صرف پیراملٹری کمانڈوز کو پہننے کی اجازت ہے۔

رپورٹ کے مطابق دھونی جنہیں 2011 میں پیراشوٹ رجمنٹ میں لیفٹننٹ کرنل کا اعزازی عہدہ دیا گیا تھا، نے 2015 میں پیرا برگیڈ ٹریننگ بھی حاصل کر رکھی ہے۔

قبل ازیں رواں سال مارچ کے مہینے میں بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ میچ میں فوجی کیپ پہن کر آئی تھی۔

ان کے اس اقدام پر پاکستان سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس وقت کے وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے کارروائی کرتے ہوئے کھیل کو سیاست کی نذر کرنے پر بھارت پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔

تاہم آئی سی سی کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کو خاکی ٹوپی پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024