• KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm
  • KHI: Maghrib 6:02pm Isha 7:22pm
  • LHR: Maghrib 5:19pm Isha 6:44pm
  • ISB: Maghrib 5:19pm Isha 6:47pm

'دی لائن کنگ' کا ریلیز کے ساتھ ہی سینما گھروں پر راج

شائع July 20, 2019
فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ
فلم 19 جولائی کو ریلیز ہوئی —فوٹو/ اسکرین شاٹ

ڈزنی کی لائیو ایکشن ریمیک فلم 'دی لائن کنگ' نے ریلیز ہوتے ہی مداحوں اور تجزیہ کاروں دونوں کو متاثر کردیا۔

فلم 19 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی، جسے زیادہ تر مثبت ریویوز ہی موصول ہوئے۔

مزید پڑھیں: ’دی لائن کنگ‘ کے نئے کردار سامنے آگئے

سی این این کی رپورٹ کے مطابق ڈزنی کی لائیو ایکشن ریمیک نے امریکی باکس آفس پر ایک ہی روز میں 15 کروڑ ڈالر کمالیے۔

یاد رہے کہ ہولی وڈ اینی میٹڈ فلم ’دی لائن کنگ‘ ڈزنی کی سب سے بڑی ہٹ ہونے والی فلموں میں سے ایک ہے جس نے 1994ء میں تقریباً 1 بلین ڈالر کما کر سب کو حیران کر دیا تھا۔

1994 میں ریلیز ہونے والی اس فلم کو راجر ایلرز اور روب منکوف نے ڈائریکٹ کیا جبکہ اس کے لائیو ایکشن ریمیک کی ہدایات جون فیوریو نے دی۔

فلم کی کہانی ایک شیر کے بچے اور مستقبل کے کنگ سمبا کی ہے جو اپنی شناخت کی تلاش میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شان شاہد بولی وڈ کنگ شاہ رخ سے ناراض، وجہ 'دی لائن کنگ'

لائیو ایکشن ریمیک میں فلم کے کیمرا ورک کو بےحد سراہا جارہا ہے۔

اس فلم کے ہندی ورژن میں جنگل کے بادشاہ مفاسا کی آواز بولی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے دی جبکہ شیر کے بیٹے سمبا کو شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان نے اپنی آواز دی ہے۔

ہندی ورژن میں ان دونوں کے کام کو بھی خوب سراہا جارہا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025