• KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm
  • KHI: Zuhr 12:25pm Asr 4:49pm
  • LHR: Zuhr 11:56am Asr 4:19pm
  • ISB: Zuhr 12:01pm Asr 4:23pm

آنر 9 ایکس پاکستان میں صارفین کے لیے پیش

شائع December 25, 2019
— فوٹو بشکریہ ہواوے
— فوٹو بشکریہ ہواوے

ہواوے کی ذیلی کمپنی آنر کے فون 9 ایکس کو پاکستان میں پری آرڈر میں فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔

6.59 انچ فل ویو ڈسپلے والے فون میں کمپنی کا اپنا کیرین 710 ایف اوکٹا کور پراسیسر دیا گیا ہے جس میں جی پی یو ٹربو 3.0 کا اضافہ بھی گیمز کے شوقین افراد کے لیے کیا گیا ہے۔

فون میں 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے 512 جی بی تک مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

یہ اس کمپنی کے پہلے فون تھے جس میں فرنٹ پر پاپ اپ سیلفی کیمرا دیا گیا جو کہ 16 میگا پکسل کا ہے۔

اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جس کے بارے میں کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل چارج پر یہ ایک دن آرام سے چل سکتی ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہے۔

مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس میں ایف 1.8 آپرچر دیا گیا ہے جبکہ 8 میگا پکسل سپر وائیڈ اینگل کیمرا اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرا دیا گیا ہے۔

فرنٹ اور بیک دونوں جگہ تھری ڈی پورٹریٹ لائٹننگ کا آپشن موجود ہے جبکہ اے آئی ویڈیو اسٹیبلائزیشن کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

یہ فون پری آرڈر میں 38 ہزار 999 روپے میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے اور پری آرڈر پر ایک بلیوٹوتھ اسپیکر مفت دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فون سب سے پہلے چین میں جولائی میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کا مطلب ہے کہ اس فون میں گوگل ایپس اور سروسز موجود ہوں گی جو ہواوے کے نئے فونز میں امریکی پابندیوں کی وجہ سے نہیں دی جارہیں۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024