• KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm
  • KHI: Maghrib 6:30pm Isha 7:46pm
  • LHR: Maghrib 6:02pm Isha 7:23pm
  • ISB: Maghrib 6:07pm Isha 7:30pm

اوپو کا نیا اسمارٹ فون کے 7 فائیو جی متعارف

شائع August 5, 2020
— فوٹو بشکریہ اوپو
— فوٹو بشکریہ اوپو

چینی کمپنی اوپو نے خاموشی سے اپنا نیا اسمارٹ فون کے 7 فائیو جی متعارف کرادیا ہے۔

اوپو کے 7 فائیو جی میں اسنیپ ڈراگون 765 جی ایس او سی پراسیسر دیا گیا ہے۔

اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم سے لیس اس فون میں 8 جی بی ریم جبکہ 128 اور 256 جی بی اسٹوریج آپشنز دیئے گئے ہیں۔

جہاں تک ڈسپلے کی بات ہے تو اس فون میں 6.4 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ اسکرین دی گئی ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر بھی ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

یہ فون کافی پتلا ہے جس کی موٹائی 7.96 ملی میٹر ہے جبکہ وزن 180 گرام ہے۔

فون کے اندر 4025 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے۔

دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، بہتر گیمنگ پرفارمنس کے لیے ہائپر بوسٹ 3.0، فائیو جی نیٹ ورک اور وائی فائی کنکشن تیزرفتار رکھنے کے لیے لنک بوسٹ 2.0 قابل ذکر ہیں۔

فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ ہے جس میں 48 میگا پکسل، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرا شامل ہے۔

فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا نوچ ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

اس فون کا 128 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 1999 چینی یوآن (48 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 256 جی بی اسٹوریج والا فون (55 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

یہ فون پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے اور دیگر ممالک کے حوالے سے فی الحال کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 20 ستمبر 2024
کارٹون : 19 ستمبر 2024