• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:15am Sunrise 6:40am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:50am

غیرت کے نام پر قتل میں کوئی غیرت نہیں، سپریم کورٹ

شائع September 5, 2020
سپریم کورٹ ویب سائٹ:فائل فوٹؤ
سپریم کورٹ ویب سائٹ:فائل فوٹؤ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مشاہدہ کیا ہے کہ غیرت کے نام پر خواتین کا قتل کبھی بھی قابل احترام عمل نہیں تھا، اس طرح کے قتل کو غیرت کے نام پر قتل کا درجہ نہیں دیا جانا چاہیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جیل پٹیشن کی سماعت کے دوران اپنے فیصلے میں کہا کہ 'اگر اس کی وضاحت کے لیے لفظ 'غیرت' استعمال نہ کیا جائے تو یہ اس طرح کے قتل کو روکنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

جسٹس عیسیٰ کی سربراہی میں دو ججز پر مشتمل بینچ نے صائمہ بی بی کے قتل کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے 8 ستمبر 2015 کے فیصلے کے خلاف ان کے شوہر محمد عباس کی جیل اپیل پر سماعت کی تھی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ خواتین کے خلاف جرائم کی حوصلہ شکنی کے لیے کافی کام نہیں کیا جارہا ہے، پاکستانی معاشرہ انتہا پسندی اور تشدد کی لپیٹ میں آچکا ہے۔

محمد عباس پر اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام کا سامنا تھا، صائمہ بی بی کے بھائی، شکایت کنندہ محمد اصغر نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ اس کی بہن کو اس کے شوہر نے قتل کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی: کلفٹن میں بھائی نے 'غیرت کے نام پر' بہن کو قتل کردیا

یہ جرم 17 مئی 2009 کو رات ایک بجے کیا گیا تھا اور اس کی ایف آئی آر ننکانہ صاحب ضلع، بڑا گھر پولیس اسٹیشن میں درج کی گئی تھی۔

محمد عباس کے خلاف ننکانہ صاحب کے سیشن جج کی عدالت میں مقدمہ کی سماعت ہوئی تھی جنہوں نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں ملزم کو سزائے موت سنائی تھی۔

ملزم کو یہ بھی ہدایت کی گئی تھی کہ وہ متوفی کے قانونی ورثا کو 50 ہزار روپے معاوضہ ادا کرے۔

تاہم بعد ازاں ہائی کورٹ نے سزائے موت کو عمر قید کی سزا میں تبدیل کردیا تھا اور کہا تھا کہ ملزم نے مقتول پر صرف ایک بار گولی چلائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں 'غیرت کے نام' پر نوجوان قتل

سپریم کورٹ نے جیل کی اپیل اس بنیاد پر خارج کردی کہ چھٹی دینے کی منظوری کا کوئی جواز نہیں کیونکہ ٹرائل کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ درخواست گزار نے اپنی اہلیہ کا قتل کیا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے سزا کو برقرار رکھتے ہوئے اسے کم کرکے عمر قید کردیا تھا۔

غیرت کے نام پر قتل کا حوالہ دیتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے وضاحت دی کہ اردو لفظ 'غیرت' کا انگریزی میں 'honour' کے طور پر ترجمہ کرنا غلط ہے، اردو لفظ کا انگریزی میں کوئی مساوی نہیں ہے۔

'غیرت' کی خصوصیت کا زیادہ درست ترجمہ ’تکبر‘ ہوگا اور ایسی خصلت والا ایک ’متکبر‘ شخص ہے۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024