• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm

پنجاب: مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم میں 8 افراد جاں بحق

شائع November 12, 2020
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں مسافر وین اور ٹرالر کے تصادم کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

حادثہ پنڈی بھٹیاں روڑ پر پیش آیا جس میں 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈیرہ اسمٰعیل خان: سی آر بی سی کینال حادثے میں ڈوبنے والے 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

عینی شاہدین کے مطابق مسافر وین اورٹیک کرتے ہوئے ٹرالر سے ٹکرائی تھی۔

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ مسافر وین سیالکوٹ سے سرگودھا جارہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمعٰیل خان میں سی آر بی سی کینال حادثے میں ڈوبنے والے 22 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

9 نومبر کو شاہ اجمل گاؤں سے چنگچی لوڈر پر خواتین اور بچے قریبی گاؤں سڑا گرہ میں منعقدہ شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: خانیوال مسافر بس الٹنے سے 9 افراد ہلاک، 28 زخمی

فراہم کردہ معلومات کے مطابق سی آر بی سی کینال پر حادثے میں ڈوبنے والوں میں 8 خواتین اور 14 بچے شامل ہیں۔

خیال رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ٹریفک حادثات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی گئی تھی جس کے مطابق ہر پانچ منٹ کے دوران ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق ہوتا ہے یا پھر شدید زخمی ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہوجاتا ہے۔

وزارت مواصلات کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں روڈ حادثے کے شکار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوجاتے ہیں، جب کہ روڈ سیفٹی کے حوالے سے بہترین ممالک وہ ہیں جہاں حادثے کے شکار افراد 30 دن کے اندر انتقال کرجاتے ہیں۔

مزیدپڑھیں: خانیوال: مسافر بس کا ٹریلر سے تصادم، 11 افراد ہلاک

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان ممالک میں ہوتا ہے جو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بدترین ممالک کی فہرست میں شمار ہوتے ہیں۔

پاکستان میں ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ اموات مشترکہ طور پر خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ہوتی ہیں، دوسرے نمبر پر پنجاب اور تیسرے نمبر پر صوبہ سندھ ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024