• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

سول ایوی ایشن اتھارٹی، تنظیم نو کے بعد 3 ڈویژنز میں تقسیم

شائع January 6, 2021
نوٹی فکیشن میں امید ظاہر کی گئی کہ تنظیم نو سے ادارے میں سروس بہتر ہوگی—فائل فوٹو: فیس بک سی اے اے
نوٹی فکیشن میں امید ظاہر کی گئی کہ تنظیم نو سے ادارے میں سروس بہتر ہوگی—فائل فوٹو: فیس بک سی اے اے

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی تنظیم نو کا فیصلہ کرتے ہوئے اتھارٹی کو 3 ڈویژنز میں تقسیم کردیا گیا۔

سی اے اے کی تنظیم نو سے متعلق جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ سی اے اے بورڈ کی منظوری کے بعد ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن نے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے تحریری مراسلے ارسال کردیے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پائلٹس کے 141 معطل کردہ لائسنسز میں سے 110 کلیئر

سی اے اے نوٹی فکیشن کے مطابق سی اے اے کو ریگولٹری، ایئرپورٹس سروسز اور آپریشز ڈویژن میں تقسیم کیا گیا ہے۔

ادارے کی تنظیم نو سے متعلق فیصلوں میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے دو نئے عہدے تخلیق کیے گئے ہیں۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کے ماتحت ایڈشنل ڈائریکٹر جنرل ریگولٹری اور ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایئرپورٹس اینڈ آپریشنز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کی رپورٹ مسترد، کوئی بہتری نظر نہیں آرہی، چیف جسٹس

سی اے اے کی تنظیم نو سے متعلق جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کے 4 عہدے کردیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈی جی ریگولٹری، ڈپٹی ڈی جی سیفٹی، ایڈیشنل ڈی جی ریگولٹری کے ماتحت ہوں گے۔

علاوہ ازیں نوٹی فکیشن کے مطابق ڈپٹی ڈی جی ایئرپورٹس اور ڈپٹی ڈی جی ایئرنیوی گیشن ایڈیشنل ڈی جی ایئرپورٹس اینڈ آپریشنز کے ماتحت کردیے گئے۔

نوٹی فکیشن میں اُمید ظاہر کی گئی کہ سی اے اے کی تنظیم نو سے ادارے میں سروس ڈلیوری اور گورننس میں بہتری آئے گی۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے پر یورپی پابندی جلد ختم ہونے کا امکان ہے، وزیر ہوابازی

واضح رہے کہ 15 دسمبر 2020 کو چیف جسٹس گلزار احمد نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوئی بہتری نظر نہیں آرہی، پروفیشنل افراد کی ضرورت ہے۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں بینچ نے ارشد محمود ملک کی بطور پی آئی اے سربراہ تعیناتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 25 نومبر 2024
کارٹون : 24 نومبر 2024