• KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm
  • KHI: Asr 4:35pm Maghrib 6:14pm
  • LHR: Asr 4:01pm Maghrib 5:41pm
  • ISB: Asr 4:05pm Maghrib 5:45pm

ارطغرل غازی کے کرداروں 'بامسی' اور 'ارتک' کی پاکستان آمد

دونوں اداکاروں نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ پاک ترک معارف فاؤنڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کی—  فوٹو: ٹوئٹر
دونوں اداکاروں نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ پاک ترک معارف فاؤنڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کی— فوٹو: ٹوئٹر

گزشتہ دنوں ترکی کے ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے اداکار جلال آل، ترک فلم و ڈراما ساز کمال تکدن سمیت دیگر افرد کے ساتھ پاکستان کے دورے پر پہنچے تھے۔

اور اب اسی ترک ڈرامے میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر اور ارتک بے کا کردار ادا کرنے والے آئبرک پیکچن پاکستان میں موجود ہیں۔

وہ گزشتہ شب ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ساتھ پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچے تھے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے ایک اور کردار 'عبدالرحمٰن' کی پاکستان آمد

ان کی آمد سے متعلق اسلام آباد میں ترکی کے سفیر مصطفیٰ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی گئی ٹوئٹ میں دونوں اداکاروں کی پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا۔

انہوں نے اداکار نورالدین سونمیر اور آئبرک پیکچن کے ساتھ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ وہ اس وقت پاکستان میں موجود ہیں۔

بعدازاں دونوں اداکاروں نے ترک وزیر خارجہ کے ساتھ پاک ترک معارف فاؤنڈیشن کی تقریب میں بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان و ترکی کا مشترکہ طور پر 'ترک لالا' ڈراما بنانے کا امکان

ارطغرل غازی کے دونوں اداکاروں کے دورے سے متعلق زیادہ تفصیلات جاری نہیں کی گئی تاہم امکان ہے کہ وہ ترک وزیر خارجہ کا 3 روزہ مکمل ہونے کے بعد ان کے ساتھ واپس وطن روانہ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ ستمبر 2020 میں بامسی کا کردار ادا کرنے والے اداکار نورالدین سونمیر پاکستان کے معروف برانڈ جے ڈاٹ فریگرینس کے برانڈ ایمبیسڈر بنے تھے۔

—فوٹو:نوید صدیقی
—فوٹو:نوید صدیقی

واضح رہے کہ ارطغرل غازی ڈراما پی ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد سے پاکستانی عوام اور شوبز سے جڑی شخصیات میں کافی زیادہ مقبول ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: 'ارطغرل غازی' کے مزید 2 اداکار پاکستانی برانڈ کے ایمبیسڈر بن گئے

جلال آل اور کمال تکدن سے قبل اسی ترک ڈرامے میں ارطغرل کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین التان دوزیتان اور دوآن الپ کا کردار ادا کرنے والے چنگیز جوشقون بھی پاکستان آچکے ہیں۔

ترک اداکار اور کمال تکدن سے ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کی جانب سے مشترکہ طور پر بنائے جانے والی ممکنہ ٹی وی سیریل 'ترک لالا' پر تفصیلی گفتگو کی گئی تھی اور وزیر اعظم کو مذکورہ منصوبے سے متعلق آگاہی دی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024