• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

چلی: پولیس کی فائرنگ سے اسٹریٹ آرٹسٹ ہلاک، شہریوں کا احتجاج

شائع February 7, 2021 اپ ڈیٹ February 8, 2021
واقعے کی ویڈیو کو مقامی چینلز اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا—فائل فوٹو: الجزیرہ
واقعے کی ویڈیو کو مقامی چینلز اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا—فائل فوٹو: الجزیرہ

لاطینی امریکا کے ملک چلی میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت کے بعد مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبرایجنسی اے ایف پی کے مطابق دارالحکومت سینٹیاگو میں پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں اور مشتعل مظاہرین نے املاک کو بھی نقصان پہنچایا۔

مزیدپڑھیں: لندن میں مظاہرے: پولیس کے ساتھ جھڑپ کے بعد 100 سے زائد مظاہرین گرفتار

مقامی میڈیا کے مطابق مذکورہ واقعہ سینٹیاگو کے جنوب میں واقع شہر پینگوپلی میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے اسٹریٹ آرٹسٹ کی ہلاکت ہوئی۔

پولیس نے اسٹریٹ آرٹسٹ کی تلاشی لینی چاہی تو اس نے تعاون سے انکار کیا اور معاملہ تلخ کلامی تک پہنچ گیا اور اس دوران پولیس نے گولی چلا دی۔

واقعے کی ویڈیو کو مقامی چینلز اور سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: لبنان: مشتعل مظاہرین کا سرکاری دفاتر پر دھاوا، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

پانیوپولی کے میئر ریکارڈو والڈیویا نے بتایا ہمیں اس نوجوان کی موت کا افسوس ہے، مجھے امید ہے کہ انصاف ہو گا۔

پولیس کی فائرنگ پر گواہوں نے افسران پر چیخنا شروع کردیا تھا۔

بعدازاں پولیس کے خلاف مظاہرے شروع ہوگئے اور مشتعل مظاہرین نے متعدد عمارتوں کو آگ لگا دی۔

سینٹیاگو میں مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس نے آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔

مزیدپڑھیں: لندن میں نسل پرستوں کا مخالفین کی ریلی سے تصادم

دوسری جانب مقامی پولیس نے فائرنگ کرنے والے افسر کا دفاع کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اپنی جان بچانے کے لیے دفاع میں فائرنگ کی۔

چلی کے شہریوں نے پولیس اصلاحات کا مطالبہ کیا اور فائرنگ کی مذمت کی۔

حکومت نے پولیس کو واقعے کا تمام ریکارڈ وزارت عامہ کے حوالے کرنے کا حکم دیا جس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024