• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:19pm
  • LHR: Zuhr 12:07pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:12pm Asr 5:12pm

مائیکرو سافٹ کے ایج براؤزر میں کڈز موڈ کی آزمائش

شائع February 17, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

مائیکرو سافٹ نے اپنے نئے ایج براؤزر میں کڈز موڈ کی آزمائش شروع کردی ہے جس کا مقصد بچوں کو ویب سرفنگ کے دوران تحفظ فرام کرنا ہے۔

یہ موڈ 5 سے 12 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کیا جارہا ہے جو فی الحال ایج انسائیڈرز ٹیسٹر کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے۔

ونڈوز سینٹرل کے مطابق والدین کڈز موڈ کو ایج پروفائل پکر کی مدد سے ان ایبل کرسکیں گے اور کسی بچے کا اکاؤنٹ بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

صارفین کو کڈز موڈ سے باہر نکلنے کے لیے ایک پاس ورڈ کا اندراج کرنا ہوگا۔

والدین ان ویب سائٹ کی فہرست بھی تشکیل دے سکیں گے جن تک بچوں کو رسائی حاصل ہوگی اور اس کو مید ایڈٹ بھی کرسکیں گے۔

اگر کوئی ایسی ویب سائٹ جس تک بچے رسائی چاہتے ہوں اور مائیکرو سافٹ کی ٹیکنالوجی نے اسے بلاک کیا ہوا ہو، تو والدین اس تک رسائی کی اجازت خود دے سکیں گے۔

کڈز موڈ کے لیے ایج براؤزر بنگ سیف سرچ کو استعمال کرے گا جس میں سخت ٹریکنگ ہوگی اور کاسٹیوم براؤزر تھیمز کی سہولت بھی مل سکے گی۔

مائیکرو سافٹ کی جانب سے کڈز موڈ میں مستقبل قریب میں مزید فیچرز کا بھی اضافہ کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کے علاوہ متعدد پراڈکٹس اور سروسز کی جانب سے کڈز فرینڈلی موڈز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

تاہم کسی براؤزر میں پہلی بار اس طرح کا اضافہ کیا گیا ہے جو موجودہ عہد میں کمپیوٹرز کے بڑھتے ہوئے استعمال کے پیش نظر والدین کے لیے خوش آئند بھی ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 1 جولائی 2024
کارٹون : 30 جون 2024