• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

روس: طیارے سے انخلا کی نشستیں حادثاتی طور پر حرکت میں آنے سے 3 پائلٹ ہلاک

شائع March 24, 2021
روسی فضائیہ کے پاس ایسے سپرسونک لانگ رینج کے 60 طیارے موجود ہیں — فوٹو: اے پی
روسی فضائیہ کے پاس ایسے سپرسونک لانگ رینج کے 60 طیارے موجود ہیں — فوٹو: اے پی

ماسکو: روسی بمبار طیارے کے عملے کے 3 ارکان فلائٹ سے قبل چیکنگ کے دوران طیارے سے انخلا کی نشستیں حادثاتی طور پر حرکت میں آنے سے ہلاک ہو گئے۔

روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ یہ واقعہ ماسکو سے 145 کلومیٹر (90 میل) جنوب مغرب میں کالوگا کے علاقے میں ایک ایئر بیس پر پیش آیا۔

مزید پڑھیں: روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد سوار تھے

انہوں نے بتایا کہ ایک ٹی یو-22 ایم 3 کی طویل رینج بمبار طیارے کا عملہ ٹریننگ مشن کی تیاری کر رہا تھا جب اس کا طیارے سے انخلا کا نظام خراب ہوگیا اور اس نے حادثاتی طور پر عملے کو اٹھا کر باہر پھینک دیا۔

وزارت دفاع نے کہا کہ پیراشوٹ کھولنے کے لیے اونچائی کافی نہیں تھی اور عملے کے چار ارکان میں سے تین زخمی ہو کر چل بسے۔

روسی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں کالوگا کے قریب شائکوکا ایئربیس پر تعینات بمبار یونٹ کا کمانڈر کرنل وڈیم بیلوسلی ڈسیف بھی شامل ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق عملے کا چوتھا رکن اس واقعے میں زندہ بچ گیا تھا اور اسے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا تھا اور واقعے کی سرکاری تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی حکومت نے 33 روسی جنگی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے دی

ریسکیو سسٹم کا حادثاتی طور پر حرکت میں آجانا بہت کم ہوتا ہے اور کچھ ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ بجلی کی خرابی یا انسانی غلطی کی وجہ سے ہوسکتا ہے۔

ٹی یو 22 ایم 3 ایک سپرسونک ٹوئن انجن لانگ رینج بمبار طیارہ ہے جو ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق روسی فضائیہ کے پاس ایسے 60 طیارے موجود ہیں اور کچھ طیاروں نے شام میں عسکریت پسندوں پر حملہ کرنے کے لیے بمباری کے مشن بھی انجام دیے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Abdulkhliq Mar 24, 2021 04:09pm
پاکستان سمیت تمام دنیاوران کی بولیاں اورالفاظ کاخالق صرف اللہ تعالی کی ذات ہے ےخلیق اسی کی صفت ہے کوئی بھی اس میں اس کاشریک نہیں

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024