• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:50am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm

عامر خان بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

شائع March 24, 2021
عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے
—فائل فوٹو: انسٹاگرام
عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے —فائل فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عامر خان کے ترجمان نے ایک بیان میں اداکار کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ عامر خان اس وقت گھر میں آئسولیشن میں ہیں۔

مزید پڑھیں: عامر خان نے سوشل میڈیا چھوڑنے کا سبب بتادیا

عامر خان کے ترجمان نے اس حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ بولی وڈ اداکار نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے، وہ کورونا سے متعلق تمام پروٹوکولز پر عمل کررہے ہیں، وہ ٹھیک ہیں۔

—فائل فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا
—فائل فوٹو: پریس ٹرسٹ آف انڈیا

ترجمان نے مزید کہا کہ وہ تمام افراد جو حالیہ دنوں میں اداکار سے ملے تھے اپنا ٹیسٹ لازمی کروائیں۔

بیان میں عامر خان سے متعلق تشویش اور نیک خواہشات پر مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا گیا۔

رواں ماہ کے آغاز میں عامر خان کو ممبئی میں فلم 'کوئی جانے نا' کی اسکریننگ کے موقع پر دیکھا گیا تھا۔

اس فلم میں عامر خان ایک ڈانس نمبر میں دکھائی دیں گے جو ان کے دوست امین حاجی کا ڈائریکٹوریل ڈیبیو ہے۔

—فوٹو: این ڈی ٹی وی
—فوٹو: این ڈی ٹی وی

فلم کی اسکریننگ سے چند روز قبل عامر خان کے بیٹے جنید خان اور بیٹی ارا خان کے ساتھ باندرہ کے ایک کیفے میں دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عامر خان نے سوشل میڈیا کو خبریاد کہہ دیا

اس سے قبل عامر خان نے اپنی 56 ویں سالگرہ کے ایک دن بعد 15 مارچ کو سوشل میڈیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا ۔

عامر خان نے اپنی ٹوئٹ و انسٹاگرام پوسٹ میں 15 مارچ کو بتایا تھا کہ اب وہ سوشل میڈیا پر کوئی بھی ذاتی اکاؤنٹ استعمال نہیں کریں گے اور وہ مداحوں سے ماضی کی طرح رابطے میں رہیں گے۔

عامر خان نے بتایا تھا کہ وہ میڈیا کے ذریعے یا پھر اپنے پروڈکشن ہاؤس کے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے مداحوں سے معلومات کا تبادلہ کریں گے۔

بعدازاں عامر خان نے وضاحت کی تھی کہ جو سبب عام لوگ سمجھ رہے ہیں، اس سبب کے باعث انہوں نے سوشل میڈیا کو خیرباد نہیں کہا بلکہ انہوں نے اس لیے سوشل میڈیا کو چھوڑا کیوں کہ ان کی اپنی ہی دنیا ہے۔

عامر خان سے قبل حال ہی میں بگ باس 14 کا حصہ بننے والی اداکارہ نکی تمبولی اور اداکار کارتک آریان بھی کورونا کا شکار ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں کورونا کا شکار ہونے والے اداکاروں میں رنبیر کپور، نیتو کپور، ورون دھون، راکول پریت سنگھ، امیتابھ بچن، ایشوریا رائے، ابھیشیک بچن، ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا شامل ہیں۔

گزشتہ دنوں بھارتی اداکارہ گوہر خان سے متعلق خبریں تھیں کہ ان کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا تھا تاہم انہوں نے ایک بیان میں کہا تھا کہ انہیں کورونا نہیں ہوا۔

کارٹون

کارٹون : 27 نومبر 2024
کارٹون : 26 نومبر 2024