• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:11pm
  • LHR: Zuhr 11:46am Asr 3:30pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:31pm

رئیل می کا ایک اور انٹری لیول اسمارٹ فون متعارف

شائع June 8, 2021
— فوٹو بشکریہ رئیل می
— فوٹو بشکریہ رئیل می

رئیل می نے کچھ عرصے پہلے سی 25 اسمارٹ فون پیش کیا تھا اور اب کا ایک نیا ورژن متعارف کرایا ہے۔

سی 25 ایس کے نام سے عندیہ ملتا ہے کہ سی 25 سے ملتا جلتا ہے تاہم ایک ایک نمایاں اپ گریڈ بھی کی گئی ہے۔

سی 25 ایس میں میڈیا ٹیک کے ہیلیو جی 70 کی جگہ ہیلیو جی 85 پراسیسر دیا گیا ہے۔

فون میں 6.5 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزولوشن کے ساتھ موجود ہے۔

ڈیوائس میں 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن موجود ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے 256 جی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

درحقیقت فون میں ٹرپل ٹرے موجود ہے یعنی 2 سیم کارڈز کے ساتھ ایس ڈی کارڈ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ رئیل می
فوٹو بشکریہ رئیل می

فون کے اندر 6000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج رئیل می 2.0 سے کیا گیا ہے۔

اس فون کے بیک پر بھی 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 13 میگا پکسل کا ہے جبکہ 2 میگا پکسل بلیک اینڈ وائٹ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹر ڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے بھارت میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے جس کا 64 جی بی ریم والا ماڈل 137 ڈالرز (21 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی والا فون 150 ڈالرز (23 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 10 نومبر 2024
کارٹون : 8 نومبر 2024