ہم اسٹائل ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر اداکاراؤں کے جلوے
پانچویں ہم اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 4 جولائی کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئی، جس میں درجنوں شوبز شخصیات نے شرکت کی۔
کورونا کی وبا کے بعد پہلا موقع تھا کہ بہت بڑی ایوارڈز تقریب منعقد کی گئی، جس میں 19 کیٹیگریز میں ایوارڈز بھی دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم اسٹائل ایوارڈز: بلال اشرف اور مایا علی بڑے ایوارڈ لے اڑے
تقریب کی میزبانی کے فرائض عروہ حسین اور علی ظفر سمیت دیگر گلوکاروں و اداکاروں نے سر انجام دیے جب کہ تقریب میں ریشم، علیزے شاہ، آئمہ بیگ، علی ظفر اور ایچ ایس وائے سمیت دیگر شخصیات نے پرفارمنس کرکے لوگوں کے دل جیت لیے۔
![عروہ حسین کے انداز کو بھی سراہا گیا—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e2980e4a3ec.jpg)
تقریب میں اہم سیاسی شخصیات نے بھی شرکت کی جب کہ مختلف کاروباری افراد بھی تقریب میں موجود تھے۔
![تقریب میں رشم فیض بھٹہ بھی توجہ کا مرکز رہیں—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e298d0deb20.jpg)
ایوارڈز تقریب سے قبل ریڈ کارپٹ بھی سجایا گیا، جہاں مختلف اداکارائیں اور اداکار جلوہ گر ہوئے اور بعض اداکارائیں اپنے منفرد لباس کی وجہ سے توجہ کا مرکز بھی رہیں۔
![عائشہ عمر ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو: ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e29926cced3.jpg)
ایوارڈز تقریب میں بھی منفرد اسٹائل اور لباس پہننے کی وجہ سے بعض اداکارائیں لوگوں کی توجہ کا مرکز رہیں اور ٹوئٹر پر اداکاراؤں کے لباس پر خوب بحث بھی ہوئی۔
![مایا علی نے بھی لوگوں کے دل موہ لیے—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e2996e3e902.jpg)
ٹوئٹر پر سب سے زیادہ تنقید علیزے شاہ پر کی گئی اور ان کا نام ٹاپ ٹرینڈ پر بھی رہا اور لوگوں نے ان کی پرانی تصاویر کو بھی شیئر کرتے ہوئے انہیں ان کے لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا۔
![علیزے شاہ ریڈ کارپٹ پر سیاہ لباس میں جلوہ گر ہوئیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e299bec8eea.jpg)
علیزے شاہ کے علاوہ عائشہ عمر، نادیہ حسین، ریشم آئمہ بیگ اور میک اپ آرٹسٹ نبیلہ کے لباس اور انداز بھی بحث کا موضوع رہے۔
![ریشم بھی ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوئیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e29a2a34ea6.jpg)
ریڈ کارپٹ پر زیادہ تر اداکاراؤں کے لباس اور انداز کو سراہا گیا مگر بعض اداکاراؤں کے لباس کو ٹوئٹر صارفین نے مغربی طرز کا لباس بنا کر ان پر تنقید بھی کی۔
![ریشم اور آئمہ بیگ نے پرفارمنس بھی کی—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e29acfef607.jpg)
ریڈ کارپٹ پر اداکاراؤں سمیت اداکاروں اور سماجی شخصیات نے بھی جلوے بکھیرے جب کہ میک اپ اور فیشن برانڈز کی شخصیات بھی جلوے بکھیرتی دکھائی دیں۔
![ماڈل نادیہ حسین بھی ریڈ کارپٹ پر دکھائی دیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e29b40a4167.jpg)
ایوارڈز تقریب میں کورونا ایس او پیز کا خیال بھی رکھا گیا جب کہ تقریب کو براہ راست سوشل میڈیا پر بھی دکھایا گیا۔
![میک اپ آرٹسٹ نبیلہ بھی منفرد اسٹائل میں دکھائی دیں—فوٹو:ہم اسٹائل ایوارڈز ٹوئٹر](https://i.dawn.com/primary/2021/07/60e29b8e9c47a.jpg)
تبصرے (1) بند ہیں