• KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm
  • KHI: Maghrib 6:14pm Isha 7:29pm
  • LHR: Maghrib 5:41pm Isha 7:02pm
  • ISB: Maghrib 5:45pm Isha 7:08pm

انسٹاگرام کا صارفین سے تاریخ پیدائش بتانے کا مطالبہ

شائع August 31, 2021
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
— فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

انسٹاگرام نے اپنی پالیسی میں ایک نئی تبدیلی کی ہے جس کے تحت صارفین کو اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج ایپ میں کرنا ہوگا۔

جو صارف اپنی تاریخ پیدائش کو بار بار یاد دہانی کے باوجود شیئر نہیں کرے گا تو وہ اس فوٹو شیئرنگ سروس کو استعمال بھی نہیں کرسکے گا۔

فیس بک کی زیر ملکیت کمپنی نے بتایا کہ یہ فیچر صارفین کے تحفظ کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ اس سے پلیٹ فارم کو اس بنیاد پر مزید فیچرز تیار کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔

گزشتہ چند ماہ کے دوران انسٹاگرام کی جانب سے کم عمر صارفین کے تحفظ کے لیے متعدد فیچرز اور ٹولز کو متعارف کرایا ہے۔

جولائی 2021 میں 16 سال سے کم عمر نئے صارفین کے تمام اکاؤنٹس بائی ڈیفالٹ پرائیویٹ کردیئے گئے تھے۔

انسٹاگرام پر سائن اپ ہونے کے موقع پر اگر آپ نے اپنی تاریخ پیدائش کا اندراج نہیں کیا ہوگا تو اب کمپنی کی جانب سے متعدد بار نوٹیفکیشن کے ذریعے ایسا کرنے کی ہدایت کی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے مختلف عمر کے گروپس کو مدنظر رکھتے ہوئے مخصوص مواد کو محدود کرنے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے۔

اس مقصد کے لیے بھی تاریخ پیدائش شیئر کرنے کا کہا جائے گا تاکہ حساس مواد کا تعین اس کے مدنظر کیا جائے۔

انسٹاگرام نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اس تاریخ پیدائش سے کمپنی کو 'زیادہ متعلقہ اشتہارات' دکھانے میں مدد ملے گی۔

کمپنی نے یہ نہیں بتایا کہ ان تفصیلات تک اشتہاری کمپنیوں کو بھی رسائی ہوگی یا نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 6 اکتوبر 2024
کارٹون : 4 اکتوبر 2024