• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:10pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:29pm

پی آئی اے کو ایئرپورٹ سروسز کی فراہمی جاری رہے گی، سی اے اے

شائع September 30, 2021
سی اے اے نے پی آئی اے سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی بلاتاخیر پاسداری کرے — فائل فوٹو / اے پی پی
سی اے اے نے پی آئی اے سے کہا ہے کہ وہ اپنے وعدے کی بلاتاخیر پاسداری کرے — فائل فوٹو / اے پی پی

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کو ایئرپورٹ سروسز کی فراہمی بند نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ قومی ایئرلائن کی جانب سے واجبات ادا کرنے کا منصوبہ پیش کیے جانے کے بعد کیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں مذکورہ معاملہ زیر بحث آنے اور قومی ایئرلائن کی جانب سے ایوی ایشن اتھارٹی کو قسط وار واجبات ادا کرنے پر اتفاق کے بعد سامنے آیا۔

سی اے اے کے ڈائریکٹر فنانس نے پی آئی اے کے چیف فنانشل افسر کو آگاہ کیا کہ ایئرلائن کی طرف سے ادائیگیوں کا موصول والا شیڈول سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل نے موجودہ کورونا وبا اور ایئرلائن کو درپیش مالی مسائل کے باعث قبول کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے کی مسافروں سے براہ راست ایئرپورٹ فیس وصول کرنے کی دھمکی

تاہم سی اے اے نے پی آئی اے سے کہا کہ وہ اپنے وعدے کی بلا تاخیر پاسداری کرے۔

اتھارٹی نے تمام ایئرپورٹ منیجرز سے بھی کہا کہ وہ مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول نہ کریں۔

سی اے اے، جسے خود بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے، نے کہا کہ پی آئی اے سے کہا گیا تھا کہ وہ 30 ستمبر کے بعد اپنی ٹکٹوں کی فروخت پر مسافروں سے ایئرپورٹ چارجز وصول کرنا بند کردے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پی آئی اے، اتھارٹی کی 127.7 ارب روپے کی مقروض ہے۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024