• KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am
  • KHI: Fajr 5:28am Sunrise 6:47am
  • LHR: Fajr 5:05am Sunrise 6:29am
  • ISB: Fajr 5:12am Sunrise 6:38am

لال بیگ کو کچن سے دو ررکھنے میں مددگار طریقے

شائع November 9, 2021
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

کئی بار چاہے آپ کا گھر جتنا بھی صاف کیوں نہ ہو پھر بھی لال بیگز کا مسئلہ ختم نہیں ہوتا۔

اور اگر کسی کیڑے مار کمپنی یا شخص کی خدمات حاصل نہ ہوسکیں تو لوگوں کو سمجھ نہیں آتا کہ لال بیگوں سے نجات کیسے حاصل کی جائے۔

یہاں کچھ ایسے عام طریقے بیان کیے جارہے ہیں جو اس حوالے سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

گرم پانی اور سرکہ

یہ ایک آسان اور سادہ طریقہ ہے جس کے لیے زیادہ چیزوں کی بھی ضرورت نہیں بس کچن کو رخ کرنا ہوگا۔

وہاں سے کچھ گرم پانی لیں، اس میں ایک حصہ سفید سرکے کو ملا کر اچھی مکس کریں۔

اس کے بعد متاثرہ جگہوں کو اچھی طرح اس سلوشن سے صاف کریں اور رات میں کچن کے ڈرین پائپ میں اسے انڈیل دیں، اس سے پائپس اور ڈرین کی صفائی ہوجائے گی جبکہ لال بیگ بھی کچن میں اکٹھا نہیں ہوں گے۔

گرم پانی، لیموں اور بیکنگ سوڈا

ایک اور آسان ٹوٹکا ایک لیموں، 2 کھانے کے چمچ بیکنگ سوڈے کو ایک لیٹر گرم پانی میں ملا کر اچھی طرح مکس کریں اور سنک کے نیچے والے حصے کو اس سے صاف کریں یا ڈرین پائپ میں انڈیل دیں، اس سے کچن میں اس کیڑے کی افزائش رک جائے گی۔

بورک ایسڈ اور چینی

یہ بھی ایک کام کرنے والا طریقہ ہے، بس کچھ مقدار میں بورک ایسڈ اور چینی کو مکس کریں اور ان جگہوں پر پھیلا دیں جہاں لال بیگ زیادہ نظر آتے ہوں۔

چینی ان کیڑوں کو اپنی جانب کھینچے گی جبکہ بورک ایسڈ ان کا خاتمہ کرے گا۔

پودینے کا تیل

پودینے کے تیل یا لیونڈر آئل سے بھی یہ مدد لی جاسکتی ہے، بس کسی بھی تیل کو کچن اور کیبنٹس میں اسپرے کریں اور جادو دیکھیں۔

کھیرے

کھیرے تو لگ بھگ ہر ایک ہی کھاتا ہے مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ لال بیگ کو اس کی مہک پسند نہیں؟

جی ہاں یہ درست ہے اور کھیرے کے چند ٹکڑے متاثرہ جگہوں پر رکھ کر ان کیڑوں کو وہاں سے دور رکھا جاسکتا ہے۔

نیم

نیم کے پتوں سے لے کر اس کے تیل تک سب ہی لال بیگ اور کیڑوں کو کچن سے دور رکھنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

بس نیم کے چند پتے کچن میں رکھ دیں اور صرف 3 دن میں تبدیلی کو محسوس کریں۔

اس کے علاوہ نیم کے تیل کو گرم پانی میں ملا کر مکس کرنے سے بھی ایسا کیا جاسکتا ہے۔

دارچینی

دار چینی بھی اس حوالے سے مددگار ہے، بس دارچینی کے سفوف کو کچھ مقدار میں کچن میں بکھیر دیں اور لال بیگوں کی افزائش کو روک دیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 نومبر 2024
کارٹون : 12 نومبر 2024