پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر احتساب بیورو کے سابق چیئرمین سیف الرحمٰن خان کی صاحبزادی عائشہ سیف خان سے رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
![جنید صفدر اور عائشہ سیف 14 دسمبر کو رشتہ ازدواج میں بندھے—فوٹو:javedstringer انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99dfe56c40.jpg)
جنید صفدر اور عائشہ سیف خان کا رواں برس اگست میں لندن میں نکاح ہوا تھا اور تین دن قبل ان کی شادی کی تقریبات اسلام آباد میں شروع ہوئی تھیں۔
![مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b992fa387fc.jpg)
جنید صفدر کا خاندان 14 دسمبر کو بارات لے کر عائشہ سیف خان کے گھر پہنچا تھا اور گزشتہ شب ہی ان کا استقبالیہ منعقد ہوا۔
![مہندی کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:anamfarooqkhan_makeup انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b993a9250b9.jpg)
جنید صفدر کی بارات لے جانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں اور سب سے زیادہ تعریفیں مریم نواز کی گئیں۔
![سب سے زیادہ مریم نواز کے چرچے رہے—فوٹو:javedstringer انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99ed21cabd.jpg)
بارات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں مریم نواز کو دیدہ زیب ہرے رنگ کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔
![بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99405af70a.jpg)
شادی کے موقع پر جنید صفدر نے روایتی سفید لباس جب کہ دلہن نے روایتی عروسی لباس پہنا۔
![بارات کے موقع پر بنوائی گئی تصاویر—فوٹو:fatimatariqphotography انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99a35bab49.jpg)
بیٹے کی شادی میں مریم نواز کی خوشی دیدنی تھی جب کہ ان کے لباس کی بھی سوشل میڈیا پر تعریفیں کی گئیں۔
![مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99a9b831c2.jpg)
دونوں کی شادی کی مرکزی تقریبات میں شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) (پی ایم ایل این) کے اہم رہنما بھی شریک ہوئے، علاوہ ازیں دیگر سیاسی، سماجی و شوبز شخصیات نے بھی شرکت کی۔
![مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99b123654f.jpg)
استقبالیہ سے قبل مایوں کی تقریب کے دوران راحت فتح علی خان نے پرفارمنس کی تھی جب کہ جنید صفدر نے بھی آواز کا جادو جگایا تھا۔
![مریم نواز نے ڈیزائنر صدف فرحان کا لباس پہنا—فوٹو:sadaffarhanofficial انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99b7a1709a.jpg)
جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کا آغاز 12 دسمبر سے اسلام آباد میں شروع ہوا تھا اور ان کی مہندی اور مایوں کی تقریبات سمیت دیگر تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوئی تھیں۔
![مریم نواز نے ڈیزائنر نومی انصاری کا دوپٹہ پہنا—فوٹو:nomiansari انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99c0c8a960.jpg)
شادی کا استقبالیہ ہوجانے کے بعد اب جنید صفدر دلہن کے ہمراہ لاہور منتقل ہوں گے، جہاں ممکنہ طور پر 17 دسمبر کو ان کے ولیمے کی تقریب ہوگی۔
![شادی میں شہباز شریف نے بھی شرکت کی—فوٹو:انسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99cca0ef36.jpg)
جنید صفدر کی شادی میاں خاندان میں چند سال بعد ہونے والی خوشی کی بڑی تقریب ہے، اس سے قبل مریم نواز کی صاحبزادی مہرالنسا صفدر کی شادی 2015 میں ہوئی تھی۔
![شادی میں متعدد سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی—فوٹو:irfanahsonانسٹاگرام](https://i.dawn.com/primary/2021/12/61b99d63a5ed1.jpg)
تبصرے (2) بند ہیں