• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ میشا شفیع اور ان کے بھائی فارس شفیع کا گانا ریلیز

شائع February 28, 2022
بہن و بھائی کے گانے کو پسند کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو
بہن و بھائی کے گانے کو پسند کیا گیا—فوٹو: کوک اسٹوڈیو

رواں برس جنوری میں شروع ہونے والے ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کے نویں گانے ’معزز صارف‘ کو ریلیز کردیا گیا۔

’معزز صارف‘ کو گلوکارہ میشا شفیع اور ان کے بھائی فارس شفیع نے گایا ہے جب کہ اسے کمپوز بھی دونوں بہن و بھائی نے ذوالفقار علی جبار المعروف زلفی کے ہمراہ کیا ہے۔

’معزز صارف‘ کو 27 فروری کو جاری کیا گیا، جسے پہلے 24 گھنٹوں میں تقریبا 10 لاکھ بار دیکھا گیا۔

’معزز صارف‘ کی شاعری بھی میشا اور ان کے بھائی فارس شفیع نے مل کر لکھی ہے جب کہ گانے کا خیال بھی دونوں بہن و بھائیوں کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا گانا ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز

’معزز صارف‘ میں بہن و بھائیوں کی پرفارمنس کو شائقین نے سراہا جب کہ بعض لوگوں نے میشا سے زیادہ ان کے بھائی کی تعریفیں کیں۔

’معزز صارف‘ سے قبل 21 فروری کو کوک اسٹوڈیو سیزن 14 کا آٹھواں گانا ’پیچھے ہٹ‘ ریلیز کیا گیا تھا، جسے جسٹن بیبیز اور حسن رحیم نے گایا تھا۔

مزید پڑھیں: ’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا گانا ’یہ دنیا‘ ریلیز

اس سے قبل کوک اسٹوڈیو کے ساتویں گانے ’یہ دنیا‘ کو 12 فروری کو جاری کیا گیا تھا، جسے یوزک بینڈ ’قراقرم‘ کے شیری خٹک نے طلحہٰ انجم اور فارس شفی کے ساتھ گایا تھا۔

اس سے قبل علی سیٹھی اور شے گل کے گانے ’پسوڑی‘ کو سات فروری کو جاری کیا گیا تھا، ’پسوڑی‘ کوک اسٹوڈیو کا سب سے زیادہ تیزی سے 10 لاکھ بار دیکھا جانے والا گانا بھی بنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ ریلیز

اس سے قبل رواں ماہ یکم فروری کو پنجابی زبان کا گانا ’نیڑے نیڑے وس ڈھولا‘ کو ریلیز کیا گیا تھا، جسے ’دی سوچ بینڈ‘ اور ’بٹ برادرز‘ نے گایا تھا۔

اس سے قبل گریمی ایوارڈ نامزد یافتہ امریکی پاکستانی گلوکارہ عروج آفتاب کی آواز میں ’محرم‘ کو 28 جنوری کو جاری کیا گیا تھا۔ عروج آفتاب کے گانے سے قبل 23 جنوری کو عاطف اسلم اور مومنہ مستحسن کا گانا ’سجن ڈس نہ‘ بھی پنجابی زبان میں ریلیز کیا گیا تھا۔

’کوک اسٹوڈیو سیزن 14‘ کا دوسرا گانا ’کنا یاری‘ گزشتہ ماہ 19 جنوری کو ایوا بی، کیفی خلیل اور عبدالوہاب بگٹی کی آواز میں جاری کیا گیا تھا۔

کوک اسٹوڈیو کا آغاز 14 جنوری سے عابدہ پروین اور نصیبو لال کے گانے ’تو جھوم‘ سے ہوا تھا، جسے شائقین نے خوب سراہا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 جولائی 2024
کارٹون : 4 جولائی 2024