• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

فلک شبیر نے اپنا نیا گانا سارہ خان کے نام کردیا

شائع March 25, 2022
گانے کا ایک منظر — اسکرین شاٹ
گانے کا ایک منظر — اسکرین شاٹ

گلوکار فلک شبیر اپنی اہلیہ سارہ خان کو خاص محسوس کرانے کا کوئی موقع کھونا پسند نہیں کرتے۔

ان کی انسٹاگرام فیڈ ایسی تصاویر سے بھری ہیں جن میں وہ سارہ خان کو ہر طرح کے پھول تحفے کے طور پر دے رہے ہوتے ہیں۔

فلک شبیر نے حال ہی میں سارہ خان کے ساتھ گانے 'سپنے' کی ویڈیو کو شوٹ کیا ہے، جس میں وہ شو اور ان کے دل کی اسٹار دکھائی گئی ہیں۔

اس میوزک ویڈیو کو ٹیم ورک نے ڈائریکٹ کیا ہے اور 22 مارچ کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام پر اس ویڈیو کا کلپ شیئر کرتے ہوئے پوسٹ کو اپنی اہلیہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا 'یہ خالص میرے دل کی جانب سے ہے'۔

یوٹیوب ویڈیو کے ڈسکرپشن میں لکھا ہے کہ سپنے زندگی کے بارے میں جادوئی نظریے اور اس بارے میں ہے کہ ہم کس لیے جیتے ہیں۔

اس میں دکھایا گیا کہ فلک شبیرکچھ خواتین کے ساتھ بازار میں گھومنے والی سارہ خان کو پیار بھری نظروں سے دیکھ رہے ہوتے ہیں۔

پھر ایسے مناظر دکھائے گئے ہیں جن کو دیکھ کر یہ کہنا مشکل ہوتا ہے کہ فلک شبیر واقعی اپنے خوابوں کی رانی سے ملاقات کررہے ہیں یا یہ سب کچھ خواب میں ہورہا ہے۔

یہ پنجابی گانا مداحوں کی توجہ اپنی جانب کھینچنے میں کامیاب رہا اور انہوں نے کمنٹس میں اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یہ گانا یوٹیوب سے ہٹ کر متعدد اسٹریمنگ پلیٹ فارمز جیسے ایپل اسپاٹے فائی، آئی ٹیونز، ساؤنڈ کلاؤڈ، گانا اور ایمازون میوزک پر بھی دستیاب ہے۔

اس گانے کو 24 گھنٹوں میں یوٹیوب پر 30 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا جس پر فلک شبیر نے ایک انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024