• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:20am
  • LHR: Fajr 4:28am Sunrise 5:50am
  • ISB: Fajr 4:31am Sunrise 5:55am

موٹرولا کا کم قیمت مڈرینج فون موٹو جی 52

شائع April 13, 2022
موٹو جی 52 — فوٹو بشکریہ موٹرولا
موٹو جی 52 — فوٹو بشکریہ موٹرولا

موٹرولا کا نیا کم بجٹ اسمارٹ فون موٹو جی 52 متعارف کرا دیا گیا ہے۔

اس فون کو سب سے پہلے یورپ میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے۔

موٹو جی 52 میں 6.6 انچ کا امولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔

فون میں اسنیپ ڈراگون 680 پراسیسر موجود ہے جبکہ 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں چھپا ہوا ہے۔

اسی طرح فون میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

موٹو جی 52 میں واٹر ریزیزٹنٹ ڈیزائن دیا گیا ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر سائیڈ پر موجود ہے۔

فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے۔

فون کا مین کیمرا 50 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے دیئے گئے ہیں۔

جی 52 میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ چارجنگ اسپیڈ کے ساتھ دی گئی ہے۔

یہ فون 2 رنگوں میں اپریل کے آخر تک کسی وقت دستیاب ہوگا جس کی قیمت 250 یورو (49 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 19 ستمبر 2024
کارٹون : 17 ستمبر 2024