• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

’دی کراؤن‘ میں ہمایوں سعید کے ’لیڈی ڈیانا‘ کو دیے گئے بوسے کے چرچے

شائع November 17, 2022 اپ ڈیٹ November 18, 2022
دی کراؤن کے پانچویں سیزن کو 9 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
دی کراؤن کے پانچویں سیزن کو 9 نومبر کو ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

نیٹ فلیکس کی برطانوی شاہی خاندان پر بنائی گئی متنازع ویب سیریز ’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی تمام یعنی 10 ہی اقساط کو برطانیہ میں ریلیز کردیا گیا جب کہ اسے دیگر ممالک میں بھی سلسلہ وار ریلیز کیا جا رہا ہے۔

’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کو 9 نومبر سے برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں بیک وقت نیٹ فلیکس پر ریلیز گیا تھا اور پورے سیزن کو ایک ہی دن میں نشر کیا گیا تھا۔

’دی کراؤن‘ کے اس سیزن کی خاص بات یہ تھی کہ اس میں پاکستانی اداکار ہمایوں سعید نے بھی اداکاری کی اور ان کے کردار کو ساتویں قسط میں دکھایا گیا ہے۔

ہمایوں سعید نے ویب سیریز میں پاکستانی نژاد ماہر امراض قلب ڈاکٹر حسنات کا کردار ادا کیا ہے، جن سے لیڈی ڈیانا کو عشق ہوگیا تھا۔

ویب سیریز کی ساتویں قسط میں لیڈی ڈیانا اور ڈاکٹر حسنات کے درمیان نہ صرف رومانوی تعلقات کو دکھایا گیا بلکہ ان کے بعض رومانوی مناظر کو دنیا بھر میں سراہا گیا اور ہمایوں سعید کی تعریفیں کی گئیں۔

کہا جاتا ہے کہ پاکستانی نژاد ڈاکٹر حسنات 1995 سے 1997 تک لیڈی ڈیانا کے ساتھ رومانوی تعلقات میں رہے تھے، جس کے بعد ڈیانا نے ان سے تعلقات ختم کرلیے تھے۔

ڈاکٹر حسنات سے تعلقات ختم کرنے کے بعد لیڈی ڈیانا نے مصری نژاد فلم ساز دودی الفید سے تعلقات استوار کرلیے تھے، جن کے ساتھ وہ 1997 میں پیرس کے روڈ حادثے میں چل بسی تھیں۔

’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن میں لیڈی ڈیانا اور دودی الفید کے تعلقات کو آخری یعنی 10 ویں قسط میں دکھایا گیا ہے۔

ویب سیریز کی پانچویں اور چھٹی قسط میں لیڈی ڈیانا کی شوہر سے طلاق اور کشیدگی کے معاملات کو دکھایا گیا ہے۔

’دی کراؤن‘ کے پانچویں سیزن کی ساتویں قسط میں ڈاکٹر حسنات یعنی ہمایوں سعید کے لیڈی ڈیانا کے ساتھ فلمائے گئے رومانوی مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے اور لوگوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

زیادہ تر صارفین نے ہمایوں سعید کی جانب سے لیڈی ڈیانا کو بوسہ دینے کے منظر کے اسکرین شاٹس اور ویڈیو کلپس شیئر کرکے ان پر دلچسپ تبصرے کیے۔

پانچویں سیزن کے ریلیز ہونے کے بعد اب خیال کیا جا رہا ہے کہ ’دی کراؤن‘ کا اگلا یعنی چھٹا سیزن ممکنہ طور پر آخری سیزن ہوگا، جس میں 1997 سے لے کر 2022 تک کا شاہی خاندان کا زمانہ دکھائے جانے کا امکان ہے۔

’دی کراؤن‘ سیریز کی مرکزی کہانی ملکہ برطانیہ ایلزبتھ دوئم کی زندگی پر مبنی ہے اور سیریز کا آغاز ہی ان کی جوانی، شادی اور تخت سنبھالنے سے ہوتا ہے۔

’دی کراؤن‘ کا دوسرا سیزن 2017 میں ریلیز کیا گیا تھا جس کی کہانی 1956 سے 1964 کے عرصے کے دوران گھومتی ہے۔

سیریز میں نہ صرف شاہی محل میں ہونے والی سازشوں اور معاشقوں کو دکھایا گیا بلکہ اس میں برطانوی شاہی خاندان کے دنیا بھر کی سیاست پر پڑنے والے اثرات کے اہم واقعات کو بھی دکھایا گیا ہے۔

دی کراؤن’ سیریز کا تیسرا سیزن نومبر 2019 میں ریلیز ہوا اور اس میں 1964 سے 1977 کا دور دکھایا گیا تھا۔

سیریز کا چوتھا سیزن نومبر 2020 میں ریلیز ہوا، جس میں 1977 سے لے کر 1986 یا 1988 تک کا دور دکھایا گیا۔

چوتھے سیزن میں جہاں لیڈی ڈیانا کا کردار دکھایا گیا، وہیں اس میں پہلی برطانوی خاتون وزیر اعظم مارگریٹ تھیچر سمیت کئی نئے کردار بھی دکھائے گئے۔

اب پانچویں سیزن میں 1988 سے لے کر 1997 تک کا دور دکھایا گیا اور یہ سیزن 10 اقساط پر مشتمل تھا۔

کارٹون

کارٹون : 30 اکتوبر 2024
کارٹون : 29 اکتوبر 2024