• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:25pm
  • LHR: Asr 5:03pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:21pm

’راستہ‘ لندن فیشن ویک میں جانے والا پہلا پاکستانی برانڈ بن گیا

شائع February 11, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

رواں ماہ 17 فروری کو ہونے والے دنیا کے سب سے بڑے ایونٹ لندن فیشن ویک میں پاکستانی برانڈ ’راستہ‘ کے ملبوسات کی نمائش کی جائے گی۔

’راستہ‘ ایک ہوم گراؤن برانڈ ہے جو جنوبی ایشیائی ثقافت اور کلچر کو اپنے روز مرہ کے کپڑوں کے ذریعے اجاگر کرتا ہے، اس میں خواتین اور مردوں کے ملبوسات ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے فیشن ویک کا حصہ بننا اور آفیشل شیڈول میں شامل ہونا پاکستانی برانڈ کے لیے بہت بڑی اور منفرد کامیابی ہے، پاکستانی برانڈ راستہ کا معیار اس کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔

پاکستانی برانڈ راستہ کے کریٹوو ڈائریکٹر زین احمد کا کہنا ہے کہ ’یہاں تک پہنچنے کے لیے بہت زیادہ پلاننگ کی، لندن فیشن ویک میں جانے کے لیے ہم طویل عرصے سے ’راستہ‘ جیسے کلکشن کا سوچ رہے تھے، فیشن ویک میں جب ہمارا برانڈ منتخب ہوا تو ہمیں شرکت کرنے کے لیے بھاری فیس ادا کرنی پڑی لیکن خوش قسمتی سے انہیں ہمارا کلکشن بے حد پسند آیا کہ انہوں نے ہمیں رعایت دے دی۔

زین احمد نے ڈان امیجز کو بتایا کہ ہمارے برانڈ کا معیار دیکھتے ہوئے لندن فیشن ویک میں منتخب ہوئے، ہمارے لیے کپڑے کا معیار ہمیشہ سے بہت معنی رکھتا ہے، لیکن لندن فیشن ویک کو اپنا برانڈ پیش کرنے کے لیے ہمیں پہلے سے زیادہ محنت کرنا پڑی تاکہ معیار میں کوئی کمی نہ رہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کرافٹ کے حوالے سے کپڑے کا کام بہت باریک بینی سے کیا گیا ہے، کلکشن کا 80 فیصد کام ہاتھ کی مدد سے کڑھائی کی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہمارے ملبوسات میں آپ کو دبکا، زری، گوٹا، پتھر اور مالا کا کام نظر آئے گا ، ہم ہمیشہ اپنے کلکشن میں ہاتھ سے پرنٹنگ کرتے ہیں۔

پاکستانی برانڈ کے نئے کلیکشن کو لندن فیشن ویک میں 17 فروروی کو ڈسپلے کیا جائے گا، جبکہ عوامی سطح پر 21 فروری کو پیش کی جائے گی

لندن فیشن ویک سال میں 2 بار منعقد ہوتا ہے جس میں دنیا بھر سے 250 ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی جاتی ہے۔

اس برانڈ کو اکیڈمی ایوارڈ یافتہ برطانوی اداکار ریز احمد نے بھی زیب تن کیا جنہوں نے ڈزنی کی سیریز مس مارول میں بھی کام کیا ہے اس کے علاوہ بولی وڈ کے اداکار کرن جوہر اور انیل کپور بھی راستہ کے ملبوسات میں نظر آئے تھے ۔

اگر پاکستان کی بات کی جائے تو ان میں شہریار منور، عاصم اظہر، حسن رحیم نے راستہ برانڈ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔

معروف بین الاقوامی میگزین ووگ اور فوربز نے راستہ برانڈ کے حوالے رپورٹ شائع کی۔

کارٹون

کارٹون : 8 جولائی 2024
کارٹون : 7 جولائی 2024